براؤزنگ ٹیگ

#islreal

چینی صدر شی جن پنگ کا مشرق وسطیٰ پر بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ

بیجنگ (پا ک ترک نیوز ) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں عرب ریاستوں کے رہنماؤں کے ساتھ سربراہی اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے غزہ جنگ پر بین الاقوامی امن کانفرنس کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید انسانی امداد کا وعدہ بھی کیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے آج بیجنگ میں چین - عرب تعاون فورم کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر عرب ممالک کے ساتھ اپنے "گہرے تعلقات" کو خوش آئند قرار دیا۔چینی صدر کے خطاب کے موقع پر چار عرب ممالک مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور تیونس کے سربراہان اور وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔ چینی صدر نے کہا…

پوٹن کا رئیسی سے رابطہ اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی ایرانی قیادت کی دانائی کا مظہر ہے

تہران(پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے دمشق میں ایران کی قونصلر عمارت پر گذشتہ ہفتے صیہونی حملے کے خلاف ایران کے ردعمل کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو جارح کو سزا دینے کا بہترین طریقہ قرار دیا ہے۔جو ایرانی رہنماؤں کے تدبر کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شب اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پوٹن نے علاقائی کشیدگی میں امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں استحکام اور سلامتی کے اہم ستونوں میں سے…

فلسطینی نژاد فرانسیسی میوزک سٹار کی جانب سے غزہ کے شہریوں کی بھرپور حمایت

کوچیلا۔کیلی فورنیا(پاک ترک نیوز) معروف ریپ میوزک سٹار سینٹ لیونٹ نے کوچیلا ویلی میوزک فیسٹیول میں غزہ کے شہریوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے انہیں چھ ماہ سے بے رحمانہ قتل عام کا شکار قرار دیا ہے۔ عرب میڈیاکے مطابق فلسطین میں پیدا ہونے والے فرانسیسی میوزک سٹار مروان عبدالحامد المعروف سینٹ لیونٹ نے کیلیفورنیا میں ہونے والے کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس فیسٹیویل میں پرفارم کرتے ہوئے انہوں نے روایتی فلسطینی رومال گلے میں پہن رکھا تھا۔ سینٹ لیونٹ نے فلسطین اور…

ہالینڈ کی عدالت نے حکومت کو اسرائیل کو لڑاکا طیاروں کے پروزوں کی فراہمی سے روک دیا

ایمسٹرڈیم (پاک ترک نیوز) ہالینڈ کی عدالت نے حکومت کو اسرائیل کو لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روکنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کی ایک عدالت نے ہالینڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ F-35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روک دے جو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری میں استعمال کیے تھے۔ یہ حکم انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے بعد دیا گیا جس میں ان کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پرزوں کی فراہمی سے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مبینہ خلاف…

اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے 14 سالہ نہتے فلسطینی کو شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقد س (پاک ترک نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے نہتے14 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جینن شہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے فلسطینی لڑکے قصی رضوان واکد کو شہید کیا ۔جنین کے نائب گورنر کمال ابو الرب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دوپہر کے وقت کیمپ پر دھاوا بول دیا ، اس آپریشن میں تین فلسطینی زخمی اور ایک نوجوان شہید…

اسرائیل نے 50سال سے کم عمر فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی

بیت المقدس (پا ک ترک نیوز) اسرائیلی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 12سے 40سال کی عمر کے فلسطینی مردوں کو مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کیلئے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ کوآرڈینیٹر آف گورنمنٹ ایکٹیویٹیز ان ٹیریٹریز (COGAT) کا کہنا ہے کہ فلسطینی خواتین ،12سال سے کم عمر بچے اور 50سال سے زائد عمر کے افراد مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی ۔مزید کہا گیا ہے کہ 40 سے 49 سال کی عمر کے مردوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے کے لیے خصوصی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More