براؤزنگ ٹیگ

#ispr

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک افواج کے چیف آف جنرل سٹاف متین گورک کی ملاقات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سےترک افواج کے چیف آف جنرل سٹاف متین گورک نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے گہرے اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا ۔ قبل ازیں،…

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ترک نیوز) ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ 5 اپریل کو سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردمارے گئے ۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی…

تربت: پاکستان نیول ایئر بیس پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاکستان نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں واقع پاکستان نیول ایئر بیس پر رات گئے مسلح دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے بروقت موثر جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گیا، شہید ہونے والے فرنٹیئر کور کے 24 سالہ نعمان فرید کا تعلق مظفرگڑھ سے…

ڈیرہ اسماعیل خان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ترک نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ ہواجس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش بمبار نے گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرائی،دھماکے میں 38سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں…

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، دونوں نے پاک سعودی اسٹریٹیجک تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور محمد بن سلمان کی ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔ آرمی چیف عاصم منیر نے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل…

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہائی ویلیو دہشتگرد کمانڈر سحر جانان سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگرد 16 مارچ کو میر علی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا، ہلاک دہشتگرد سحر جانان قانون…

میرعلی میں چیک پوسٹ پردہشتگرد حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اورکیپٹن سمیت 7جوان شہید

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ضلع وزیرستان میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چھ دہشتگردوں پر مشتمل ایک گروپ نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چوکی سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے ، حملوں سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، خودکش حملوں کے دوران پانچ فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز…

مسلح افواج قوم کی حمایت سے ملکی دفاع کیلئے پوری طرح تیارہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہروقت تیار رہنا چاہیے۔پاکستان کی مسلح افواج قومی کی حمایت سے ملکی دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب تربیتی علاقے میں فیلڈ ایکسرسائز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مشق شمشیر صحر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سمیت…

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 5 سال مکمل، ملک کیخلاف جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا عزم

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ’کے 5 برس مکمل ہونے پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلح افواج نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پانچ سال مکمل ہونے پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کا ہر مرتبہ پوری طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 27 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں جعلی ڈرامے کے بعد بھارت کو پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیا اور ملکی…

پاکستانی فوج نے ایل او سی پر انڈین جاسوس ڈرون کو مار گرایا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستانی فوج نے اتوار کو لائن آف کنٹرول پر ’فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایک انڈین جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔ ’پاکستانی فورسز نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجکر 55 منٹ پر انڈین فوج کے ایک کواڈ کاپٹر کو مار گرایا جو لائن آف کنٹرول کے قریب جاسوسی کر رہا تھا۔‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ تصاویر میں انڈین فوج کا نشان دیکھا جاسکتا ہے جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ کواڈ کاپٹر انڈین فوج کا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے تعلقات اُس وقت سے کشیدہ ہیں جب اگست 2019 میں انڈیا نے…

ژوب :سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس…

پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثرحملہ کیا : آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، دہشت گرد پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی میں بی ایل اے، بی ایل ایف کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،…

پاکستان کی جوابی کارروائی: ایران میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر حملے، متعدد ہلاک

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پنجگور میں میزائل حملے کے جواب میں پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ حملے کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر ٹارگٹڈ حملے کیے، جوابی حملے میں ایران کے کسی سویلین یا فوجی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ آپریشن کو "مرگ بر سرمچار" کا نام دیا گیا ہے جبکہ انٹیلجنس بیس آپریشن…

میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردمارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔آپریشن کے…

پاکستان کا فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے میزائل "فتح ٹو" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے جدید نظام سے لیس میزائل "فتح ٹو" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کے سینئر افسران نے کامیاب میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ترین ایویونکس، نیویگیشن سسٹم اور منفرد رفتار سے لیس ہے، فتح ٹو 400 کلومیٹر تک اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس…

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات ، باہمی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے بتایا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ آئی ایس…

دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے: سرفراز بگٹی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اسلام آباد میں وزیر توانائی محمد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یوریا کھاد کے حوالے سے مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں سے بحران کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ…

ڈی آئی خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک، 25 اہلکار شہید

ڈی اسماعیل خان(پاک ترک نیوز) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گردوں ہلاک اور 25 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑے پیمانے پر مشکوک سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کیں جن میں کل 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنرل ایریا درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو جہنم…

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پرامریکا روانہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پرامریکا روانہ ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوان افغانستان اور مشرق وسطی کی تازہ صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ دورے میں پاک امریکا اسٹریٹیجک تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کویت کا دورہ…

پاکستان کی میزبانی میں ’فجر الشرق پنجم جنگی مشق اختتام پذیر

راولپنڈی (پاک ترک نیوزز) پاکستان کی مسلح افواج کے زیرا ہتمام منعقد ہونے والی کثیرالقومی انسداد دہشت گردی مشق ’فجر الشرق پنجم‘ دوہفتے جاری رہنے کےبعد اختتام پزیر ہوگئی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں میں بحرین، عراق اور کویت سمیت دیگر برادر اسلامی ممالک کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔اس دو ہفتے طویل کثیر القومی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق فجر الشرق پنجم کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹرپبی میں کیا گیا تھا۔ جس میں برادر ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔بیان کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More