براؤزنگ ٹیگ

#ispr

میجر (ر) عادل راجہ کو 14 ، کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید ، رینک ضبط کر لئے گئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) میجر (ر) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکپاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی اور رینک بھی ضبط کر لئے گئے۔ ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو…

ذاتی مقاصد کیلئے ملک میں مایوسی پھیلانے والوں کو عوامی حمایت سے شکست دی جائے گی، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ذاتی مقاصد کیئے ملک میں مایوسی پھیلانے والوں کو عوامی حمایت سے شکست دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو…

امن میں حقیقت پسندانہ تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے ، آرمی چیف

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا اور مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ کور کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے۔آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ…

پی اے ایف ٹریننگ بیس میانوالی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام 9 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سکیورٹی فورسز نے پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے علی الصبح میانوالی ایئربیس پر حملے کی کوشش کی ، ایئربیس پر متعین دستوں نے فوری اور موثر کارروائی کر کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ…

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم لانچنگ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو…

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ…

پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 6 بھارتی سمگلرز گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 6 بھارتی سمگلرز کو رینجرز نے حراست میں لے لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پر تعینات پنجاب رینجرز نے 6 بھارتیوں کو پکڑ لیا ہے جو منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ بھارتی سمگلرز کو 29 جولائی سے 3 اگست کے دوران پاکستان کی حدود سے پکڑا گیا ہے۔ملزمان میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ ، وشال سنگھ، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ شامل ہے۔…

پاک فوج دشمن کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج دشمن کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔ انہوں نے وی ٹی فور ٹینکس کی لائیو فائرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف سید عاصم منیر نے طویل فاصلہ پر مارکرنے والی ایس ایچ ففٹین آرٹلری گنز کی شوٹ اینڈ سکوٹ صلاحیت کا مظاہرہ بھی دیکھا. آرمی چیف نے پیشہ ورانہ جنگی صلاحیتوں، اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنری اور…

ہمارے جانے سے پہلے ملکی ترقی و خوشحالی کا جامع مربوط نظام معرض وجود میں آچکا ،وزیراعظم

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل ہماری حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی، ہمارے جانے سے پہلے ملکی ترقی و خوشحالی کا جامع مربوط نظام معرض وجود میں آچکا ہے وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے جوں ہی منصب سنبھالا بغیر وقت ضائع کیے مجھ سے کہا کہ یہ ہے پاکستان کو آگے بڑھانے کا پروگرام، انہوں نے اسپیشل انوسٹمنٹ فیسلییٹیشن کونسل کے قیام میں ہمارا ہاتھ بٹایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہداء اور غازی…

آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات…

ژوب حملے میں امریکی ہتھیار استعمال کیے جانے کا انکشاف

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ژوب حملے میں امریکی ہتھیار استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ حملے میں دشتگردوں نے افغانستان میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا۔ حملے میں 5.56 ایم ایم کیلیبر ایم 16 اسالٹ رائفلیں ، جدید ہیلمٹ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارمز استعمال کیے گئے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد امریکی یونیفارم میں ملبوس تھے۔ بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشتگرد امریکی یونیفارم پہن لیں تب بھی بزدلی کی موت ہی مریں گے۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے…

سانحہ 9 مئی: لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسران فارغ، 15 کیخلاف تادیبی کارروائی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ 9مئی کا سانحہ پاکستان کیخلاف سازش تھی ،لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیاہے جب کہ ایک ریٹائرڈ فوراسٹار کی نواسی احتسابی عمل سے گزررہی ہے۔ پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس بریفنگ کا مقصد سانحہ 9 مئی سےآگاہ کرنا ہے، 9 مئی کے واقعات نے ثابت کر دیا جو کام دشمن…

بلوچستان میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، 2 جوان شہید

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد بلوچستان کے علاقے سنگوان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2فوجی جوان شہیدہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سنگوان چوکی پر فوجی دستے پہلے سے چوکس تھے،فورسز نے فوری جواب دیا اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شہدا میں سپاہی حسنین اشتیاق اورسپاہی عنایت اللہ شامل ہیں، جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پیچھے…

یوم تکریم شہدا پر آئی ایس پی آر کا خراج عقیدت

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) یوم تکریم شہدا پاکستان کے موقع پر مسلح افواج نے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ کہ شہداء ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، آج پوری قوم کیلئے ہر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ یوم تکریم شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کسی کو بھی شہداء کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستانی قوم شہداء اور ان کے…

یوم تکریم شہدائے پاکستان کی جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب، آرمی چیف کی یادگار شہدا پر حاضری

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب ہوئی، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔ مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی، تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل…

مسلم باغ میں آپریشن مکمل ،شہری سمیت 7جوان شہید ،6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ اس دوران ایک شہری سمیت 7 جوان شہید اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران یرغمال بنائے جانے والی 3 فیملیز کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے ، کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا…

بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ میں2اہلکار شہید، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے ، فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں 2 اہلکار شہید،3زخمی ہوگئے، ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا جوابی کارروائی میں اب تک 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

شمالی وزیرستان ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید

پشاور(پاک ترک نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ جوائی کارروائی میں 3دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں…

ریاست کا محور پاکستان کی عوام ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کا محور پاکستان کی عوام ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 147ویں پی ایم اے لانگ کورس، 13ویں مجاہد کورس، 66ویں انٹیگریٹڈ کورس، چھٹے بیسک ملٹری ٹریننگ کورس اور 21ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ آج پاکستان ملٹری اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری ریاستِ پاکستان کے ساتھ وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو…

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا چین پہنچنے پر پرتپاک استقبال

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا چین پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرکو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے چین کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور آرمی چیف کو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کی پی ایل اے آرمی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More