ترک کمپنی کا اسرائیلی فوج کو بجلی دینے سے انکار
انقرہ(پاک ترک نیوز) تنقید کے بعد ترک کمپنی نے اسرائیلی فوج کو بجلی دینے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نزدیک سمجھے جانے والوں کی ملکیت والے زورلو گروپ نے اسرائلی فوجی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے کے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کر دیا۔یہ بجلی اسرائیلی وزارتِ دفاع اور دوراد انرجی کے درمیان معاہدے کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔ دوراد گروپ جزوی طور پر ترکی کے زورلو گروپ کی ملکیت ہے۔
کارپوریشن نے اعلان کیا کہ وہ بجلی گھر میں اپنی ہولڈنگز اور اسرائیل میں تمام ہولڈنگز کی تحلیل کا…