براؤزنگ ٹیگ

#isreal

اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ، 29 فلسطینی شہید

غزہ(پاک ترک نیوز) غزہ میں سکول کے قریب پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں اباسان الکبیرہ قصبے میں العودہ سکول کے قریب قائم پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔ چار روز میں اسرائیل کی جانب سے بے گھر افراد کو پناہ دینے والے سکولوں پر یہ چوتھا…

اسرائیل میں مظاہرین کا یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حکومت کیخلاف مظاہرہ

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل میں مظاہرین نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ حکومت یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے معاہدہ کرے ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں اسرائیلیوں نے ہفتے کے روز کئی شہروں میں احتجاج کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوں کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے اور قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ کیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے نے کہا کہ وسطی تل ابیب کے کپلان اسکوائر میں ہزاروں افراد نے یرغمالیوں کے معاہدے کا مطالبہ کیا اور…

حماس غزہ جنگ بندی مطالبے سے دستبردار، یرغمالیوں کی رہائی کا امریکی منصوبہ قبول

غزہ(پاک ترک نیوز) فلسطینی جہادی تحریک حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے غزہ میں پیشگی جنگ بندی کے اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی اور قیدیوں کی رہائی کےلیے مذاکرات سے متعلق امریکی تجویز کو قبول کرلیا۔ حماس نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت اسرائیلی فوجیوں سمیت تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت شروع کرنے کی امریکی تجویز کو قبول کرلیا۔ حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ حماس اپنے اس مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے کہ پہلے…

حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی

بیروت (پاک ترک نیوز) لبنان کی حزب اللہ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 200 سے زیادہ راکٹ اور دھماکہ خیز ڈرون داغے ہیں کیونکہ غزہ میں تقریباً نو ماہ سے جاری جنگ کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ تازہ حملہ جو گزشتہ روز 100 سے زائد راکٹ داغے جانے کے بعد کیا گیا، اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کی ہلاکت کے جواب میں تھا۔ اسرائیل نے اپنے شمالی سرحدی علاقے میں کسی ہلاکت کی…

غزہ میں 10 میں سے 9 افراد کم از کم ایک بار بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 7اکتوبر سے جاری حماس اور اسرائیل جنگ کے باعث غزہ میں 10 میں سے نو افراد کم از کم ایک بار بے گھر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA)  ڈی ڈومینیکو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امور کے رابطہ کار کا کہنا ہے کہ ہے کہ غزہ میں 10 میں سے 9 افراد کم از کم ایک بار بے گھر ہوئے ہیں۔ یروشلم سے آن لائن لنک کے ذریعے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ڈی ڈومینیکو نے خطے میں بے گھر ہونے کے شدید اور مسلسل بحران پر زور دیا۔ ڈی…

ترکیہ : موساد کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار 18افراد رہا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں عدالت نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میںگرفتار57افراد میں سے 18افراد کورہا کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت سے پراسیکیوٹر نے موساد کے مقدمے میں قید 57افراد کی سزا مانگی تاہم عدالت نے 18گرفتار افراد کو رہا کردیا ۔ ایک پراسیکیوٹر نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں 57 مدعا علیہان کو 12 سال تک قید کی سزا کی درخواست کی ہے جب کہ عدالت نے 18 ملزمان کو رہا کر دیا ہے۔ گرفتار افراد پر ترکیہ میں فلسطینی کارکنوں اور…

پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی،وزیراعظم

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی ہےجس کے تحت فلسطینی ریاست کا قیام ہو اور جس کا دارالحکومت القدس ہو ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تحت خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن و سلامتی کے قیام، معاشی ترقی ،غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلی…

اسرائیلی حکام کا ترک عملے کی جانب سے جہاز کو ایندھن کی فراہمی سے انکار کا دعوی جھوٹ نکلا

انقرہ(پاک ترک نیوز) اسرائیلی حکام کا ترک عملے کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران جہازکو ایندھن کی فراہمی سے انکار کا دعوی جھوٹ نکلا ۔ ترک سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی جہاز کو بیمار مسافر اتارنے کے لیے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جہاز کو ایندھن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کیا جاتا ہے لیکن اس کے لیے درکار طریقہ کار پورا کیا جا رہا تھا کہ جہاز کے کیپٹن نے اپنے طور پر پرواز اڑانے کا فیصلہ کرلیا۔ دوسری جانب اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ…

پینٹاگون سربراہ کا اسرائیل اور حزب اللہ جنگ سے بچنے کیلئے فوری سفارت کاری پر زور

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) پینٹا گون کے سربراہ نے اسرائیل اور حزب اللہ جنگ سے بچنے کیلئے فوری سفارت کاری پر زور دیا ہے ۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے درمیان مہنگی جنگ سے بچنے کے لیے سفارتی حل کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران، آسٹن نے بڑھتے ہوئے تناؤ کو حزب اللہ کی طرف سے "اشتعال انگیزی" پر مورد الزام ٹھہرایا لیکن کہا کہ ایک مکمل جنگ تمام ملوث افراد کے لیے تباہ کن ہوگی اور یہ علاقائی انتشار کو جنم دے سکتی ہے۔…

صیہونی وزیر اعظم کی اہلیہ نے بھی فوج پر بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام لگا دیا

دوحہ (پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے کے بعد انکی اہلیہ سارہ نیتن یاہو نےبھی اسرائیلی فوج پر عسکری انقلاب کی کوشش کا الزام عائد کر دیاہے۔ عرب میڈیا نےاسرائیلی اخبار ہاریتز کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سارہ نے سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں یرغمال اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے نمائندگان کے ساتھ ایک سابقہ ملاقات میں کہا کہ وہ فوجی قیادت پر بھروسا نہیں کرتی ہیں کیوں کہ فوج کے سینئر جنرل ان کے شوہر کے خلاف بے حد جھوٹی خبریں صحافتی اداروں کو دیتے ہیں۔اس پر جب حاضرین میں سے…

حزب اللہ کی دھمکی ،قبرص کسی بھی طرح کے فوجی تنازعات میں ملوث نہیں ،صدر نیکوس

بیروت (پاک ترک نیوز) حزب اللہ کی دھمکی کے بعد قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قبرص کس بھی فوجی تنازعات میں ملوث نہیں ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے میں مدد ملتی ہے تو حزب اللہ قبرص کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی نے بحیرہ روم کے جزیرے کی نازک جغرافیائی سیاسی پوزیشن کو اجاگر کیا ہے۔ قبرصی اس وقت حیران رہ گئے جب حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے 19 جون کی تقریر میں ان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے میں قبرص کے ہوائی…

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ،بہن سمیت 10افراد شہید

غزہ (پاک ترک نیوز ) حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہکے گھر پر اسرائیلی طیاروں بمباری کی، جس کے نتیجے میں اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔ بمباری میں شہید ہونے والوں میں اسماعیل ہنیہکے خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے پناہ گزین سکول پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔ صہیونی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کر دیا، جس کے سبب مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نےخان یونس میں غذائی قلت سےدوچار فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ عالمی…

غزہ:اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں محکمۂ صحت کا عہدیدار ہلاک

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں محکمہ صحت کا عہدیدار ہلاک ہو گیا جس کے بعد صیہونی فوج کے حملے میں طبی عملے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 500ہو گئی ۔ غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں ایک طبی کلینک پر اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے ایمبولینس اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ہلاک ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ حملے میں حماس کا ایک سینئر مسلح کمانڈر مارا گیا۔ وزارتِ صحت نے کہا کہ ہانی الجعفراوی کی ہلاکت سے سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے…

ایران لبنان پر اسرائیلی حملے کی صورت میں مداخلت کر سکتا ہے ،امریکی جنرل نے خبردار کردیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حملے کی صورت میں ایران مداخلت کر سکتا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن نے کہا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایران اور اس کے مسلح حلیف عناصر کی مداخلت سامنے آ سکتی ہے بالخصوص جب کہ حزب اللہ تنظیم کو خطرے کا سامنا ہو۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے…

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں شہریوں کا حکومت مخالف احتجاج

تل ابیب :(ویب ڈیسک )اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ریلی نکالی غزہ میں جنگ بند کرنے اور یرغمال افراد کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ ہیں،احتجاج میں بہت سے مظاہرین نے ’کرائم منسٹر‘ اور ’جنگ بند کرو‘ کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔نیتن یاہو حکومت کے جنگ سے نمٹنے کے خلاف تل ابیب میں ہفتہ وار بنیادوں پر بڑے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ۔ احتجاج میں شریک 66 سالہ کنٹریکٹر شائی ایرل نے کہا کہ میں یہاں اس لیے ہوں کیونکہ میں اپنے پوتے کے مستقبل سے ڈرتا ہوں، ان کا کوئی…

آرمینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

یریوان(پاک ترک نیوز) آرمینیا نے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔ ایشیائی ملک آرمینیا کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی کی بھرپور مخالفت کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا۔ آرمینیا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی فوری جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کے حق میں ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک سپین، آئرلینڈ اور…

غزہ :ریڈ کراس دفتر پراسرائیلی بمباری سے 22 افراد شہید

غزہ(پاک ترک نیوز) غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر اسرائیلی بمباری میں کم سے کم 22 افراد شہید اور 45 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘پر کہا کہ جمعے اور ہفتے کی رات کو اس کے دفتر پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی،جس کے نتیجے میں علاقے میں واقع ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم ہیں۔ ریڈ کراس کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو چکی ہے…

غزہ میں شہید افراد کی تعداد 37431ہوگئی ،85653افراد زخمی ہوئے ،وزارت صحت

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ساڑھے آٹھ ماہ کی جنگ کے دوران اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 37431فلسطینی شہید جبکہ 85653شہری زخمی ہوئے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 35 رہی ہے۔ یاد رہے ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں بڑی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔ جنگ کے دوران کل زخمی ہونے والوں کی تعداد 85653 ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران…

حماس ایک نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا؛ ترجمان اسرائیل فوج

تل ابیب(پاک ترک نیوز) اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے حماس کی تعریف کرتے ہوئے ساڑھے 8 ماہ کی مسلسل بمباری کے باوجود حماس کو ختم نہ کرپانے پر اپنی ناکامی کو تسلیم کرلیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے تسلیم کیا ہے کہ حماس کو ختم نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ یہ ایک نظریہ ہے لیکن ہم حماس کے مکمل خاتمے کے لیے اب بھی پُرعزم ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ درست ہے ہم حماس کے حوالے سے اپنا ایک ہدف بھی پورا نہیں کر سکے بلکہ اب تک اپنے یرغمالیوں کو حماس…

اسرائیل کو ہر قسم کی جنگ سے ڈرنا چاہیے،سربراہ حزب اللہ

بیروت (پاک ترک نیوز) حزب اللہ کے سربراہ نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ہر قسم کی جنگ سے ڈرنا چاہیے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے لبنان کے خلاف کسی بڑے اسرائیلی حملے کی صورت میں "بغیر کسی پابندی اور بغیر کسی اصول اور کسی حد کے" جنگ کی دھمکی دی ہے۔ نصراللہ کا یہ بیان لبنان اسرائیل سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آیا ہے جب اسرائیلی حکام نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ ملک حزب اللہ کے خلاف ہر طرح کی جنگ کے لیے تیار ہے۔ نصراللہ نے ویڈیو پیغام میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More