براؤزنگ ٹیگ

#isrealiforces

یہودی قابض فوج نے غزہ کا الشفا ہسپتال خالی کروانا شروع کر دیا

غزہ (پاک ترک نیوز) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفاء ہسپتال میں ڈاکٹروں، مریضوں اور بے گھر لوگوں کو میڈیکل کمپاؤنڈ کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ عرب میڈیا کی تازہ رپورٹ کے مطابق آج ہفتہ کی دوپہراسرائیلی فوج نے یہ الٹی میٹم دیا ہے۔ جبکہ الشفاء میں ایک طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سہولت کو خالی کرنا "ناممکن" تھا جس پر کئی دنوں سے اسرائیلی فوجیوں نے بمباری اور محاصرہ کیا ہوا ہے۔یہاں تقریباً 7000 افراد مقیم ہیں جن میں…

ترک زلزلہ متاثرین کی مدد کے بعد واپس جانیوالے فلسطینی کو اسرائیلی فورسز نے شہید کردیا

نابلس (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے بعد پانچ روز قبل وطن واپس آنے والے فلسطینی کو شہید کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق نابلس کے جنوب میں زاتارا گاؤں میں اسرائیلی فوج کے زیر تحفظ آباد کاروں نے ایک 37سالہ فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ۔شہید ہونیوالے شخص کی شناخت سمیح الاقتاش کے نام سے ہوئی ہے جس کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ شہید فلسطینی پانچ بچوں کا باپ اور ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی…

اسرائیلی فورسز نے نابلس میں 6نہتے فلسطینیوں کوشہید کردیا

نابلس (پاک ترک نیوز) قابض اسرائیلی فورسز نے نابلس میں 6نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔ فلسطینی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے میں کم از کم چھ فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ زخمیوں میں سے کم از کم 50 زندہ فائرنگ کی زد میں آئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے چھ افراد میں 72 سالہ عدنان صابے بارا شامل ہیں۔ 25سالہ محمد خالد انبوسی، 33سالہ تمر مناوی، 26سالہ مصعب اویس، 24 سالہ حسام اسلم اور 23 سالہ محمد ابوبکر…

اسرائیلی فوج نے ہیبرون میں ایک فلسطینی کو شہید کر دیا

رام اللہ، مقبوضہ مغربی کنارے (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز نے رام اللہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر ہیبرون میں ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا تھا ۔ فلسطینی وزارت صحت نے مقتول کی شناخت 26 سالہ نسیم ابو فودا کے نام سے کی ہے اس کے سر میں گولی ماری گئی۔ مقامی صحافیوں نے بتایا کہ ابو فودا کو صبح ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی، وفا نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے "حبرون کے وسط میں ابراہیمی مسجد کے جنوب…

اسرائیلی فورسز نے استاد سمیت دو نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا

رام اللہ، مقبوضہ مغربی کنارے (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فوج نے جنین میں دو نہتے فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ چار افراد زخمی بھی ہیں ۔جنوری میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ 57 سالہ جواد فرید باوقنیہ، چھ بچوں کے والد اور ایک مقامی سکول میں استاد، جینین پناہ گزین کیمپ میں مارے گئے، دوسرا شہید ہونے والا فلسطینی 28 سالہ ادھم جبرین ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More