براؤزنگ ٹیگ

#isrial

اسرائیل کے وزیر دفاع کا ترکیہ کا اچانک دورہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گنٹز نے ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئےتعلقات کے درمیان جمعرات کو ترکیہ کا اہم دورہ کیا ہے جو کسی بھی اسرائیلی وزیر دفاع کا ایک دہائی سے زائد عرصہ میں ملک کا پہلا دورہ ہے۔ ترک میڈیا کی رپوٹس کے مطابقگنٹز نے بدھ کی شب ٹوئیٹر پر ایک بیان میں کہاتھا کہ وہ "جمہوریہ ترکیہ کے ایک اہم دورے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں" جہاں وہ اپنے ترک ہم منصب، وزیر دفاع ہولوسی آکار سے ملاقات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ "میں مشرق وسطیٰ اور مشرق وسطیٰ کے علاقوں میں…

فلسطین ،اسرائیل تنازعے کا واحد دو ریاستی حل ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ فلسطین اسرائیل تنازع کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل کے لیےاپنی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے ہفتہ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ "اقوام متحدہ نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر کام کیا ہے اور جاری رکھے گا جو دو ریاستوں، اسرائیل اور فلسطین کے امن اور سلامتی کے ساتھ شانہ بشانہ زندگی گزارنے کے لیے فراہم کرتا ہے۔" وہ اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان پر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں انہوں نے عہد کیا تھا کہ وہ اپنے دور…

ترک صدر کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحالی کا عندیہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر صدر طیب اردوان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیدیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی صدر ایزاک ہرزوگ جلد ترکی کا دورہ کرسکتے ہیں۔ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ ترکی کے دورے پر پہنچے جہاں ان کے ہم منصب نے پُرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دوران ملاقات درجنوں معاہدے بھی طے پائے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں ترک صدر نے انکشاف کیا کہ اس وقت اسرائیلی صدر ہرزوگ کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں…

امریکہ نے ایسڈ میڈ پائپ لائن منصوبے سے لاتعلقی اختیار کرلی، اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر طیب ایردوان نے کہا ہے کہ امریکا نے مشرقی بحیرہ روم میں یونان کے اسرائیل اور جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پلان کردہ ایسٹ میڈ پائپ لائن منصوبے لاتعلقی اختیار کرلی ہے۔ دورہ البانیہ کے اختتام پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں صدر ایردوان نے کہا کہ " یہ منصوبہ اصل میں حقائق پر مبنی منصوبہ نہیں ہے۔ امریکہ نے مالیت کا جائزہ لینے کے بعد اس منصوبے سے لاتعلقی اختیار کی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے بغیر ایسا کوئی منصوبہ حقیقت نہیں بن سکتا…

مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کے استحکام کیلئے معاون ثابت ہوگا ،صدر اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے لیے اختیار کردہ اقدامات،فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھِی معاون ثابت ہوں گے ۔ ترک یہودیوں اور اسلامی ممالک میں آباد حاخام اتحاد کے نمائندوں سے انقرہ میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بالخصوص مغربی ممالک میں بڑھنے والی اسلام دشمنی، صہونیت اور غیر ملکی دشمنی کے خلاف کوششوں میں ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مشرق وسطی میں امن و استحکام کے ماحول کی بحالی کے لیے بھی مل کر کوششیں صرف کرنا…

اسرائیلی وزیر اعظم اہم دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

دبئی(پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا خلیجی ملک کا پہلا دورہ ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ دورے کے دوران یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات گزشتہ سال ستمبر میں قائم ہوئے تھے۔ یہ دورہ ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے کہ جب اسرائیل نئی جنگ چھیڑنے کی تیاری کر رہا ہے، گذشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More