براؤزنگ ٹیگ

#it

پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات مسلسل اضافہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مسلسل ریکارڈ توڑ رہی ہیں۔ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات سال بہ سال 41 فیصد بڑھ کر مئی میں ریکارڈ 332 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 236 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 40.7 فیصد زیادہ ہے۔ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات سال بہ سال 41 فیصد بڑھ کر مئی میں ریکارڈ 332 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 236 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 40.7 فیصد زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2024 کے پچھلے مہینے…

تائیوان سے مائیکرو چپ مصنوعات اور اے آئی ٹیکنالوجی کی برآمدات میں امریکہ پہلے نمبر پر آگیا

تائی پے (پاک ترک نیوز) مائیکرو چپ مصنوعات اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مانگ میں مسلسل اضافے کی وجہ سےمسلسل چار ماہ سے تائیوان کی اس اہم برآمدی منڈی میں امریکہ نے سر فہرست چین کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تائیوان کی وزارت خزانہ نےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میںکہا ہےکہ تائیوان مائیکرو چپ تیار کرنے والا پاور ہاؤس ہے۔ جو ای گاڑیوں اور سیٹلائٹس سے لے کر لڑاکا طیاروں تک اور تیزی سے آگے بڑھ رہی اے آئی ٹکنالوجی کو طاقت دینے کے لیے ضروری دنیا کے جدید ترین سلکان ویفرز کو تیار کرتا ہے۔ بیان کے مطابق دو…

وزیراعظم کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد، شہزاد سلیم اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو ملک میں آئی ٹی شعبے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو جون 2023 میں وزیرِ اعظم کی جانب سے دیئے…

پاکستان میں 5Gانٹرنیٹ سروس آئندہ سال اگست تک شروع ہوسکتی ہے،ڈاکٹر عمر سیف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تیاریوں کو مکمل کرنے کے لیے ایک مشاورتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ نگراں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہےکہ وفاقی کابینہ نے 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔اور اس کے لئے ایک مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی نگراں وزیر خزانہ کریں گے۔ جبکہ کمیٹی کے ارکان میں آئی ٹی اور صنعت کے وزراء شامل ہیں۔ عمر سیف نے تفصیل سے بتایا…

مائیکرو سافٹ کی جانب سے پروفیشنل سرٹیفکیٹ کے ساتھ مفت آرٹیفشل انٹیلی جنس کورس کا آغاز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مائیکروسافٹ نے پروفیشنل سرٹیفکیٹ کے ساتھ مفت آرٹیفشل انٹیلی جنس کورس کا آغاز کیا۔ کورس میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے، بشمول آرٹیفشل انٹیلی جنس کا تعارف اور دیگر شامل ہیں ۔یہ فی الحال انگریزی میں دستیاب ہے، مستقبل میں اسے دوسری زبانوں میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔ کورس مکمل کرنے سے شرکاء کو Microsoft کی طرف سے جنریٹیو AI میں ایک پیشہ ور سرٹیفکیٹ ملتا ہے، جو ان کے LinkedIn پروفائلز پر ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ AI Skills Initiative میں…

آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکس مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپشل ٹیکنالوجی زونز کے تحت آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکس مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ملکی آئی ٹی بر آمدات بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت بجٹ میں نوجوانوں کی آئی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت پر خطیر رقم خرچ کرے گی۔اس وقت ملک میں 45 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی ہنر کی تربیت فراہم…

عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکن سیشن کورٹ کے باہر جمع ہونے لگے ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سیشن کورٹ پیش نہیں ہوئے، جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے وارنٹ جاری کیے ہیں، عمران خان کو عدالت نے آج طلب کر رکھا تھا۔ اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم…

معاشی بحران ،موبائل فون کمپنیوں نے بھی حکومت سے ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کردیا

کراچی(پاک ترک نیوز) معاشی بحران موبائل کمپنیوں نے حکومت سے ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔موبائل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بلند لاگت اور کمزور شرح مبادلہ کی وجہ سے پاکستان میں خدمات جاری رکھنا دشوار ہوگیا ۔ ٹیلی کام کمپنیوں کے ایک وفد نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملاقات کرکے انہیں موبائل کمپنیوں کو درپیش بحرانی کیفیت سے آگاہ کیا ۔ وفد میں جاز، پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے سربراہان شامل تھے۔ ٹیلی کام سیکٹر کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، شرح سود، ایندھن اور بجلی کی…

وزیرِ اعظم کا سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی کارکردگی برہمی کا اظہار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی کارکردگی برہمی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، چوہدری سالک حسین، سید امین الحق، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، معاونینِ خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اتھارٹی میں اس وقت 400 کمپنیاں…

وزیراعظم کا وکی پیڈیا فوری بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی معلوماتی ویب سائٹ ویکیپیڈیا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کے دستخطوں سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔وزیراعظم نے یہ فیصلہ تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔ تین رکنی کمیٹی قانون وانصاف، معاشی و سیاسی امور اور اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزرا پر مشتمل تھی ۔ وزارتی کمیٹی نے اجلاس منعقد کیا اور معاملے کا جائزہ لے کر قرار دیا کہ ویکیپیڈیا مفید معلوماتی ویب سائٹ ہے.طالب…

گوگل وفد کا دورہ پاکستان، منسٹر آئی ٹی کی ملاقات کی درخواست

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں آفس کھولنے کا معاملہ ، گوگل کا وفد آج پاکستان آئے گا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہوگی کہ ہماری ان سے ملاقات ہو، ہم ان کو آمادہ کریں گے کہ وہ آفس کھولیں اور کروڑوں روپے کمائیں اور ہمارے نوجوانوں کو نوکریاں بھی دیں۔ ان کو پتہ چلے پاکستان کا کسٹم اور کلچر کیسا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آفس قائم ہوگا تو ہم ان سے مسائل پر براہ راست بات کر سکے گے، اگر کوئی ایسا مواد جو ریاست اور مذہب کے خلاف ہو ان سے بات کر کے ہم وہ ڈیلیٹ…

گوگل نے پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سرچ انجن نے بطور کمپنی پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل حکام سے رابطے جاری ہیں، دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے،گوگل وفدسےملاقات میں پالیسیز،مسائل، حکومتی تعاون سمیت دیگرامور پرگفتگو ہوگی۔گوگل آفس کا قیام پاکستانی صارفین کیلئےاہم سنگ میل ثابت ہوگا،گوگل ایشیا پیسیفک نےسیکیورٹیزاینڈایکسچینج…

گوگل پلے سٹور بندش ،وزیر خزانہ فوری نوٹس لیکر سٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں،وزیر آئی ٹی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کا کہنا ہے کہکچھ روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو خط لکھا گیا تھا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ خط میں سٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا،وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط ارسال کردیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھنے…

ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ذیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کررہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے زیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کر رہے ہیں۔صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ سہولیات و مراعات کی فری لانسرز و آئی ٹی کمپنیوں اور صنعتوں کو فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر معینہ مدت میں عملدرآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ذیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کر رہی ہے.…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More