سعودی عرب میں خواتین کے مہندی سے ہاتھ پاؤں سجانے کی قدیم روایت
جدہ (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب میں بھی عید اور خوشی کے دیگر تہواروں پر خواتین کی جانب سے ہاتھوں اور پیروں کو مہندی کے نت نئے ڈیزائنز سے سجانے کا قدیم رواج آج بھی اپنی ساری خوبصورتی کے ساتھ موجود ہے۔
معروف بیوٹیشن نورہ الحمیدی نےپی ٹی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کی آمد سے قبل مہندی کی تیاریاں ہونے لگتی ہیں۔ ہمارے یہاں مہندی کے پودے لگے ہیں۔ ان کے پتے پیس کر سر کے بال بھی رنگے جاتے ہیں۔ ہاتھوں اور پیروں پر بھی مہندی کے رنگ سجائے جاتے ہیں۔ قدیم زمانے سے حاجی تحفے کے طور پر بھی مہندی کے پتے…