براؤزنگ ٹیگ

#jail

بانی پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جیل میں وڈیو لنک سے سماعت شروع ہوگئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا تھا جس میں کہا گیا…

خان صاحب اگر بے گناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے، بلاول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس انتخابات کے بعد نہیں بلکہ انتخابات سے قبل سنے جانے کے حامی ہیں، چاہتے ہیں فیصلہ انتخابات سے قبل آجائے، ہمیں فائز عیسیٰ سے امید تھی کہ کیس مسلسل سنا جائے خیر اب امید ہے کہ انتخابات کے فوری بعد اس کیس کا فیصلہ آجائے گا امید ہے ہمیں اس کیس میں انصاف ملے گا اور تاریخ درست ہوسکے گی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ کا کردار…

پرویز الہیٰ دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے حکام کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا جیل اسپتال میں معائنہ کیا گیا۔ دل کی تکلیف کے باعث چودھری پرویز الہٰی کو راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے چودھری پرویز الہٰی نے گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ ان کے سینے میں بھی انفیکشن ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کا قیدیوں کی پروبیشن پر رہائی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قیدیوں کی پروبیشن پر رہائی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو پروبیشن کے اہل تمام افراد کی رہائی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزرائے اعلی پروبیشن پر رہائی کے قوانین کا فعال ہونا یقینی بنائیں، قیدیوں کوآزادانہ نقل و حرکت کے سوا تمام آئینی حقوق حاصل ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ فوجداری نظام بااثر افراد کے ہاتھوں کمزوروں کے استحصال اور انصاف کی عدم فراہمی کی اجازت دیتا ہے،…

نگران وزیراعلی پنجاب نے جیل میں قید خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کیلئے 2رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل میں قید خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لئے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔2 رکنی کمیٹی تحریک انصاف کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پر مشتمل ہے، کمیٹی آج کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کرے گی اور جیل میں قید خواتین سے ملاقات کرے گی۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جیل میں قید پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا آج لاہور سے آغاز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی معاشی عدم استحکام ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر کریک ڈاؤن کے خلاف ’ جیل بھرو تحریک ‘ آج لاہور سے شروع ہو گی، پہلے مرحلے میں پارٹی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر ،سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال ، سابق صوبائی وزیر مراد راس سمیت 200 کارکنان گرفتاری دیں گے۔ اگر حکومت نے گرفتاریوں سے انکار کیا تو پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان مال روڈ چیئرنگ کراس پر دھرنا دیں گے۔ سابق وزیراعظم اور چئیرمین تحریک…

عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو تیاری کا پیغام دے دیا۔ سابق وزیر اعظم کا اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس کے حامیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پکڑ دھکڑ سے ڈرنے والے نہیں، سازش کے تحت مسلط ہونے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، کون سی قیامت آئی کہ معیشت ڈوبنے کے قریب ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت اوورسیز پاکستانی ہیں، 10 ملین اوورسیز…

اعظم سواتی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں گرفتار، راتوں رات کچلاک جیل منتقل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کیس میں بلوچستان پولیس نے گرفتار کر لیا۔بلوچستان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو راتوں رات کچلاک جیل منتقل کردیا ۔ اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی جلسے میں تقریر کے بعد اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت…

میکسیکو کی جیل میں قیدیوں میں خوفناک تصادم ،4ہلاک 8زخمی

میکسیکو(پاک ترک نیوز) امریکی سرحد کے قریب میکسیکن سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ۔دونوں جانب سے تیز دھار آلات، راڈوں اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ڈاکٹرز نے 4 قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ 8 شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ میکسکیو سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں کے دو گروپوں میں خطرناک تصادم ہوگیا۔ خونی لڑائی میں ایک درجن سے زائد شدید زخمی ہوگئے جنھیں جیل کے تھانے منتقل کردیا۔ میکسیکو میں ہی ایک فوڈ…

شہباز گل کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل ریمانڈ پر منتقل کردیا گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ تفصیلات کےم طابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا،جہاں عدالت نے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کے روبرو پیش کیا، قبل ازیں پولیس نے…

حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی متعصب عدالت نے مجرم قرار دیدیا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارت کی متعصب عدالت نے مجرم قرار دیدیا ۔ یاسین ملک کی سزا کا اعلان 25مئی کو کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردے دیا۔ حریت رہنما کی سزا کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا۔ بھارتی فورسز اورجیل حکام کے بدترین تشدد کے باعث یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے اورانہیں جیل میں علاج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جاتی۔ یاسین ملک کو دہشتگردی کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More