براؤزنگ ٹیگ

#jalsa

پی ٹی آئی کا چودہ اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاکت رک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے درخواست جمع کرادی۔ سینیئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، تحریک انصاف کو چودہ اگست والے دن جلسے کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔ پی ٹی آئی نے…

تحریک انصاف کو لبرٹی میں جلسہ کی اجازت نہیں تو پھر کسی جماعت کو نہیں ہوگی: لاہورہائیکورٹ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کا کہناہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی میں جلسے میں اجازت نہیں تو پھر کسی بھی سیاسی جماعت کو نہیں ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسہ کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی سی آفس کی جانب سے جواب عدالت میں…

پاکستان میں حقیقی آزادی نظرآرہی ہے،عمران خان

گکھڑ منڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 20سے 25 سال کھیلوں کی گراؤنڈز میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں کا مقابلہ کیا، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگ سن لیں، نوازشریف جنرل جیلانی کے گھر سریا لگاتے لگاتے وزیراعلیٰ بن گیا، میں چھبیس سال سے مقابلہ کر کے ادھرپہنچا ہوں، میچ کے دوران ہی کپتان کو پتا چل جاتا ہے وہ میچ جیت گیا ہے، پاکستانیوں ہم اللہ کے فضل سے پاکستان کا میچ جیت چکے ہیں، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس کچھ نہیں، ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اورپسینے آرہے…

تحریک انصاف نے سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونیوالے جلسے ملتوی کردیئے

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونے والے جلسے ملتوی کرتے ہوئے کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت جاری کردی۔ عمران خان کو کل پشاور اور چھ ستمبر کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کو 29 اگست کو جہلم، یکم ستمبر کو سرگودھا، دو ستمبر کو گجرات، 3 ستمبر کو بہاولپور، 4 ستمبر کو فیصل آباد اور 6 ستمبر بروز منگل کو مردان میں جلسے سے خطاب کرنا تھا لیکن سیلابی صورتحال کے باعث عمران خان نے…

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،پیر تک ہسپتال میں رکھنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے انہیں پیر تک ہسپتال رکھنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ پولیس پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ قانون میں نہیں لکھا کہ بیمار شخص کا جسمانی ریمانڈ نہیں لیا جا سکتا۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی، ان کا کہنا تھا کہ شہباز پر تشدد کیا گیا، میڈیکل رپورٹ سے بھی یہی…

پی ٹی آئی 14 اگست کو اسلام آباد میں میدان سجائے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف 14اگست کو اسلام میں میدان سجائے گی ۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو حکومت مخالف وفاقی دارالحکومت میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ یہ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فواد چودھری نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ چند روز میں اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرینگے، اس میں حکومت کو…

چور 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ،چاہتے ہیں ہم ان امریکی غلاموں کو تسلیم کریں،عمران خان

بھکر(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ چور 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ہم ان امریکی غلاموں کو تسلیم کریں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اللہ ہی سے مدد مانگتے ہیں، ہم اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتے، اتنی بڑی تعداد میں آنے پر دریا خان کے لوگوں کا مشکور ہوں، ثناء اللہ مستی خیل کو لوٹا بنانے کی پوری کوشش ہوئی مگر وہ نہیں ہوئے، دریا خان سے جو بھی ایم پی اے بنتا ہے وہ…

مسلم لیگ ن جھنگ میں پاور شو کرے گی ،مریم نواز ریلی کی قیادت کریں گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ ن آج جھنگ میں پاور شو کرے گی ، مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ریلی کی قیادت کریں گی۔ تفصیلات کےمطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن آج جھنگ میں جلسہ کرے گی۔مریم نواز ریلی کی قیادت کریں گی ۔ گوجرہ اور چنیوٹ موڑ پر خطاب بھی کریں گی۔ گذشتہ روز چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 202 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوتے ہی وزیراعظم عوام کو ریلیف…

مریم نواز آج شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف آج شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نوازآج شیخوپورہ میں پاورشوکریں گی۔ مریم نواز 7 بجےکمپنی باغ میں جلسےسےخطاب کریں گی۔

چاہتا ہوں ہمارے نوجوان کبھی غلامی قبول نہ کریں،عمران خان

اپر دیر(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں ہمارے نوجوان کبھی غلامی قبول نہ کریں۔ اپر دیرمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے والدین نےتحریک پاکستان میں شرکت کی تھی۔پارٹی کامنشورتحریک پاکستان اورقراردادپاکستان سےلیا تھا۔ شہباز شریف کو اس لئے لائے کہ جو حکم آقا کا آئے گا کرے گا۔ہم پر بھی دبائو تھا آئی ایم ایف کا کہ پٹرول اور بجلی مہنگی کرو۔آج سارا پاکستان ایک ہی نعرہ لگا رہاہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ۔ انہوں نے کہا کہ…

پی ٹی آئی آج صوابی میں میدان سجائے گی ،عمران خان خطاب کریں گے

صوابی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف آج صوابی میں جلسے کریں گے ۔سابق وزیراعظم عمران خان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گوہاٹی سٹیڈیم صوابی میں پی ٹی آئی آج میدان سجائے گی ، چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جلسہ سے خطاب کرے گی خطاب کرےگی، جلسے کے لئے ساٹھ فٹ چوڑا جبکہ تیس فٹ بڑا اسٹیج تیار کیا جاچکا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف چار برس بعد صوابی کا دورہ کریں گے ۔جلسے کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیےگئے ہیں اور سیکیورٹی کے لئے ایک ہزار چھ سو…

سیالکوٹ جلسہ کرنے پر اقلیتی برداری کو اعتراض ہے ،اجازت نہیں دینگے ،حمزہ شہباز

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے جلسے کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے، اقلیتی برادری کی جگہ چھوڑ کر کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلیں۔وہاں پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں مسیحی برادری کو جلسہ کرنے پر تحفظات ہیں اس لئے وہاں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔کسی اور جگہ مناسب جگہ پر جلسہ کرلیں ۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے…

پاکستان تحریک انصاف آج مردان میں میدان سجائے گی

مردان (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )آج مردان میں میدان سجائے گی ۔ جلسے اور ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں پی ٹی آئی کے زیر انتظام حقیقی آزادی تحریک کے سلسلے میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جلسے سے چیئرمین عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین خطاب کرینگے۔ مقامی قیادت کے مطابق پی ٹی آئی کا مردان جلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، جلسے میں نوجوان، طلبا، خواتین اور عوام کثیر تعداد میں…

وزیراعظم شہباز شریف آج شانگلہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج شانگلہ میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔جلسے میں وزیر اعظم علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج ضلع شانگلہ کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کے تحت منعقد ہونے والے جلسے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شانگلہ کے لوگ اپنے وزیر اعظم کو دیکھنے کے منتظر ہیں جنہوں نے ایک…

پاکستان تحریک انصاف آج میانوالی میں پاور شو کرے گی

میانوالی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) آج میانوالی میں جلسہ کرے گی ۔جلسہ میں میانوالی سمیت پڑوسی اضلاع سرگودھا، خوشاب، چکوال، لکی، بنوں اور ڈی آئی خان سے بھی پی ٹی آئی ورکر شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اپنے حلقہ انتخاب میانوالی میں آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے، میانوالی جلسہ عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ہو گا، جلسہ جنرل بس سٹینڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا، چند ماہ قبل بطور وزیر اعظم بھی عمران خان نے اسی مقام پر جلسہ عام سے خطاب کیا تھا،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More