ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے بھی سرگرم
جنیوا (پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ کا صحت کا ادارہ (ڈبلیو ایچ او) ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلوں جن میں دونوں ممالک میں 16,000 سے زیادہ افراد جاں بحق اور55 ہزار زخمی ہوئے تھےکے بعد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے ماہرین کی ٹیمیں اور طبی سامان بھیجے گا۔
ڈبلیو ایچ اوکے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے جمعرات کے روزنیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او اپنے ہنگامی ردعمل کے یونٹ کے ساتھ ساتھ طبی سامان کی تین پروازوں کو مربوط کر رہا ہے۔ جبکہ امدادی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے لئے ایک اعلیٰ…