امریکہ کا چین کے قریب فضائی طاقت کا مظاہرہ، گوام میں B-2بمبار تعینات کر دئیے
واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
تائیوان کے مسئلے پر چین کے ساتھ امریکہ کے کشیدہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میںامریکی فضائیہ نے خاموشی سے اپنے سب سے طاقتور طیارے کو خطے میں واپس بھیج دیا ہے۔ 2019 کے بعد پہلی بار B-2 اسپرٹ اسٹیلتھ بمبارطیارے گوام کے جزیرے پر تعینات کئے گئے ہیں۔
چمگادڑ کے پروں والےان طیاروںمیں سے ہر ایک کی قیمت1.157 ارب ڈالرہے۔ یہ صرف ہوائی جہاز نہیں ہیں۔بلکہ امریکن ایرو اسپیس انجینئرنگ کا عروج ہیں جو ریڈار کے لیے عملی طور پر پوشیدہ رہتے ہوئے روایتی اور جوہری دونوں طرح کے پے…