براؤزنگ ٹیگ

#jet

روس کاامریکی ایف۔35سٹیلتھ کے مقابلے میں ایس یو۔57ایس کی تیاری کا اعلان

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کی ریاستی کارپوریشن روسٹیک کی جانب سے روسی ایرو اسپیس فورسز کو 2023 کے آخر تک اعلی درجے کے Su-57 پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کی ایک کھیپ فراہم کر دی جائےگی۔جبکہ مگ۔29کے جدید ورژن مگ۔35 طیاروں کو بھی یوکرین جنگ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ روسٹیک کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق کارپوریشن کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ ایوئیشن نے ایس یو 35ایس ملٹی فنکشنل فائٹرطیاروںکا ایک سکوڈرن بھی فضائیہ کو فراہم کیاہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ Su-35S بیچ اس سال کے ہوائی جہاز کی ترسیل کے…

روس کو جھنڈی ازبکستان نے فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ کر لیا

تاشقند (پاک ترک نیوز) ازبکستان نےفرانس کے کثیر المقاصد لڑاکا طیارے رافیل کی خریداری میں گہری دلچسپی ظاہر کر دی ہے، جس سے فرانس کی جانب سے اپنے جدید طیاروں کے لیے ایک اور گاہک حاصل کرنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے فرانسیسی حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تاشقند نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کےرواںماہ ملک کے دورے کے دوران فرانسیسی طیاروں کی خریداری کی خواہش کا اظہار کیا۔چنانچہ دورے کے دوران دونوں ملکوںکے درمیان بات چیت زراعت اور یورینیم کے مخصوص منصوبوں سے آگے…

پاکستان کا جے ایف 17،اور جے 10سی فائٹر کے بعد چین سے جے ایل 15کیلئے رابطہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کا جے ایف 17اور جے 10سی فائٹر جیٹ کے بعد چین سے ہلکے لڑاکا طیاروں جے ایل 15کیلئے چین سےرابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق JF-17 اور J-10C کے بعد، چین نے L-15 (JL-10) لیڈ-اِن فائٹر ٹرینر (LIFT) جدید جیٹ ٹرینرز پاکستان کو بھیجے ہیں تاکہ اپنے پرانے F-7PG لڑاکا طیاروں کو تبدیل کر سکیں، جو اس وقت پاکستان کے آپریشنل کنورژن کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ Hongdu L-15 Falcon، جسے JL-10 بھی کہا جاتا ہے، ایک سپرسونک ایڈوانس جیٹ ٹرینر اور ہلکا جنگی طیارہ ہے جسے…

پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد ایئر پور ٹ پر پرائیوٹ جیٹ طیاروں کی آمد و رفت میں 30فیصد اضافہ

احمد آباد(پاک ترک نیوز) بھارتی شہر احمد آبادمیں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے قبل ایئر پور ٹ پر پرائیویٹ جیٹ طیاروں کی آمد رفت میں 30فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ پاکستان بھارت میچ کی وجہ سے احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈولڈ چارٹرڈ ائیر کرافٹس کی احمد آباد ائیر پر آمدورفت متوقع ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا آغاز 5اکتوبر سے ہوگا جبکہ پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ 14اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا ۔ معروف شخصیات چارٹرڈ ائیر کرافٹس…

ناروے کی فضائیہ کا جدید ترین ایف ۔35اے امریکی لڑاکا طیارے موٹر وے پر اتارنے کی کامیاب مشق

اوسلو (پاک ترک نیوز) ناروے کی فضائیہ کے جدید ترین ایف ۔35اے امریکی لڑاکا طیاروں نے پہلی مرتبہ جنگ کی ہنگامی حالت میں ائر بیس سے ہٹ کر اڑان بھرنے اور اترنے کی مشق کے طور پر موٹر وے پر اترنے اور پرواز کرنے کا مظاہرہ کیا ہے۔ ناروے کی فضائیہ کی اس سلسلے میں جاری کردہ تازہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ جنگ کے وقت رائل نارویجن فضائیہ کے دو طیارے فوجی مشق کے ایک حصے کے طور پر وسطی فن لینڈ کے شہر ٹروو میں اترے۔ ناروے کی فضائیہ نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز وں کے دوبارہ اڑان بھرنے سے پہلے لینڈنگ کے فوراً بعد…

کیا پاکستان بھی ترکیہ کے پانچویں نسل کا لڑاکا طیارہ "قان”بنانے کے پروگرام میں شامل ہوگا

انقرہ (پاک ترک نیوز) پاکستان نے بھی ترکیہ کے پانچویں نسل کے لڑاکا جیٹ کی تیاری کے پروگرام میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔اور اگر ایسا ہوتا ہے تو آزربائیجان کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہوگا جو اس پروگرام کا حصہ بنے گا۔ اس بات کا انکشاف حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ترکیہ کے نائب وزیر دفاع جلال سمیع توفیقی نے کیا ہے۔ پاکستان سے واپسی پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بہت جلدـ" اس مہینے کے اندر" ہم اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اپنے قومی لڑاکا جیٹ پروگرام "قان " میں باضابطہ…

ترکیہ F-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن 2025 تک مکمل کرے گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) استنبول میں 16ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت میلے (IDEF) میں دستخط کیے گئے ایک معاہدے کے مطابق ترکیہ اپنے F-16 Block-30 اور F-16 Block-40/50 قسم کے لڑاکا طیاروں کو اپ گریڈ کرے گا ۔اپڈ گریڈیشن کا یہ عمل2025 تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ پریذیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز (SSB) پراجیکٹ کا انعقاد ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI) کرے گا۔ SSB کے سربراہ Haluk Görgün نے کہا کہ F-16s کو مقامی ایویونک آلات سے جدید بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جیٹ طیاروں کے سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کو تبدیل…

روسی لڑاکا طیاروں کی بحیرہ بالٹک میں جنگی مشقیں

ماسکو (پاک ترک نیوز )روس کے لڑاکا طیاروں نے بحیرہ بالٹک میں جنگی مشقیں شروع کردی ہیں۔ روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ جنگی اور خصوصی کارروائیوں کی انجام دہی کیلئے بحریہ بالٹک کے اوپر ٹیکٹیکل لڑاکا جیٹ طیاروں کی مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ مشق کا بنیادی مقصد جنگی اور خصوصی کاموں کو انجام دینے کے لیے پرواز کے عملے کی تیاری کی جانچ کرنا ہے۔ وزارت کے مطابق بالٹک فلیٹ کے ایس یو 27لڑاکا طیاروں نے کروز میزائلوں اور فضائی ہتھیاروں سے ہدف کو نشانہ بنایا ۔

پاکستان ترکیہ کے ساتھ ملکر ٹوئن انجن ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے تیار کرے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان ترکیہ کے ساتھ ملکر جید ٹوئن انجن ففتھ جنریشن طیارے تیار کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ترک ایرو سپیس انڈسٹری کے "کان" طیارے کے پروگرام کا حصہ بن گیا، پاکستان ترکیہ کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن اسٹیلتھ ایئر سپیرٹی فائٹر طیارے تیار کرے گا۔ ترک کمپنی برطانیہ کی رولز رائس کمپنی کے ساتھ مل کر نئے انجن کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے، پاک ترک ففتھ جنریشن طیارہ 21 میٹر طویل اور اس کے پروں کا پھیلاؤ 14 میٹر تک ہو گا، طیارے کا ٹیک آف وزن 27 ہزار 215 کلو گرام ہو گا جبکہ…

ہائیڈروجن سے چلنے والا ہائپر سونک مسافر طیارہ 4گھنٹوں میں امریکہ سے آسٹریلیا پہنچے گا

نیویارک (پاک ترک نیوز) ہائپرسونک ہائیڈروجن سے چلنے والا جیٹ صرف 4 گھنٹے میں امریکہ سے آسٹریلیا کے لیے اڑان بھرے گا۔ ہائیڈروجن سے چلنے والے مسافر جیٹ پروٹوٹائپ کی گزشتہ دو سالوں سے جانچ جاری ہے۔ میونخ میں 2022 کے آخر میں، دوسرے پروٹو ٹائپ ایگر نے ایک کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کی۔ یہ طیارہ مچ 5 اور اس سے اوپر کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے - آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ۔ افسانوی Concorde Mach 1 کی رفتار سے چل رہا تھا۔ ہائپر سونک ہوائی جہاز ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والے ہوا میں…

بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ ،تین شہری ہلاک

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں تین شہری ہلاک جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائیہ کا طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔طیارہ راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں تین شہری ہلاک ہو گئے۔پائلٹ نے ٹیک آف کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی۔ حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی، واقعےکی تحقیقات کیلئے انکوائری کا آغاز کردیا…

ترکیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ KAAN

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کو KAAN کا نام دیدیا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ ترکیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کا نام "KAAN" رکھا جائے گا۔ ترک صدر اردوان نے نیشنل کمبیٹ ایئر کرافٹ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ طیارہ نے مارچ کے وسط میں پہلی بار اپنے انجنوں کو شروع کرنے کے بعد رن وے کا آغاز کیا اور کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا ٹیسٹ مکمل کیا۔ اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں "مستقبل کی صدی" تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ترکیہ…

ترکیہ نے حر جیٹ کی پہلی کامیاب پرواز کے ساتھ سپر سانک طیارے بنانے کا سنگ میل بھی عبور کر لیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے اپنے حر جیٹ ٹرینر اور لائٹ اٹیک ہوائی جہاز کی پہلی کامیاب پرواز کے ساتھ ملک کے لیے تازہ ترین سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اگرچہ حر جیٹ سے بنیادی طور پر مستقبل کے ترک فاسٹ جیٹ پائلٹوں کو تربیت فراہم کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ لیکن یہ ایک اہم سطح کی کارکردگی اور اعلی درجے کی ہوابازی بھی پیش کرتا ہے۔ جو اسے جنگی مشنوں کے لیے بھی موزوں بناتا ہے۔اور اسے ممکنہ طور پر ترک بحریہ کے کام آنے کے لیے بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔…

یوکرین کا ایک بار پھر اتحادیوں سے جدید جنگی طیارے دینے کا مطالبہ

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ایک بار پھر اپنے مغربی اتحادیوں سے جدید جنگی طیارے بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک کے تمام علاقوں کو روسی حملوں سے بچایا جا سکے۔ حالیہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے قوم کے ساتھ اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مشرقی فرنٹ لائن پر واقع شہر باخموت کی صورتحال زیادہ سے زیادہ مشکل ہوتی جا رہی ہے، دشمن مسلسل ہر اس چیز کو تباہ کر رہا ہے جو ہماری پوزیشنوں کی حفاظت کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔یوکرینی صدر نے باخموت میں روسی فوج کا…

ترکیہ نے پانچویں نسل کا جدید ہلکا جیٹ تربیتی طیارہ "حرجیٹ”تیار کر لیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک دفاعی صنعت کی صدارت کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے بتایا ہے کہ ترکیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ جیٹ ٹریننگ اور ہلکے حملے والے ہوائی جہازحر جیٹ کا انجن سٹارٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنےسماجی ویب سائٹ کےاکاؤنٹ پر پیغام دیا ہے کہ "اب اڑنے کا وقت ہے،" آ گیا ہے۔"ہمارے صدر رجب طیب اردوان کی مضبوط قیادت میں ترکیہ کی دفاعی صنعت کے طور پر ہماری جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمارا کام پوری رفتار سے جاری ہے" ۔ ٹرکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) جو ہوائی جہاز تیار کر رہی…

بھارتی فضائیہ کے 2طیارے آپس میں ٹکر ا کر تباہ ہو گئے

نئی دہلی (پاک ترک نیوز)بھارتی فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور ریاست راجھستان کی سرحد پر ضلع مورینا میں بھارتی فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں ٹکرا کت تباہ ہونیوالے طیاروں میں سخوئی تھرٹی اور میراج شامل ہیں۔ دونوں طیاروں نے جنگی مشقوں کے دوران گوالیاراائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔

بھارت میں پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ بن گئی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ بن گئی۔اتر پردیش کے گاؤں جاسووار سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں شامل ہونیوالی ریاست کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بھی ہوں گی۔ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ میں فلائٹ لیفٹیننٹ آو انی چترویدی سے متاثر تھی اور انہیں دیکھ کر میں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں داخلہ لیا۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ نوجوان نسل مجھ سے ایک نہ ایک دن ضرور متاثر ہوگی۔ ثانیہ کے والد شاہد علی مرزا پور میں ٹی وی مکینک ہیں۔ان کا کہنا ہے…

چین کے 27طیاروں ،4بحری جہازوں اور ڈرونز نے تائیوان کی حدود میں مداخلت کی۔ تائیوان کا دعویٰ

ہانگ کانگ(پاک ترک نیوز) تائیوان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرے کے قریب ایک علاقے میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے چار بحری جہازوں اور 27 طیاروں کا پتہ لگایا، جن میں سے 11 نے آبنائے تائیوان کی نام نہاد درمیانی لائن کو عبور کیا تائیوان کی وزارت دفاع نے جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں"آج صبح 6:00 بجے تائیوان کے ارد گردپیپلز لنریشن آرمی کے 27 لڑاکاطیارے اور چار جنگی بحری جہازوں کا پتہ چلا۔ رپورٹ کے مطابق TV-001 اور CH-4…

روسی وزارت دفاع کو جدید ایس یو 30ایس ایم 2جنگی طیارےفراہم کر دیئے گئے

ماسکو(پاک ترک نیوز) روسی طیارہ ساز ادارےیونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن نے نئے ایس یو 30ایس ایم 2 لڑاکا طیاروں اور یاک-130 جنگی تربیتی طیاروں کی نئی کھیپ روسی وزارت دفاع کو فراہم کر دی ہے۔ روسی حکومت کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن کے ارکتسک ایوی ایشن پلانٹ نے نئے ایس یو 30ایس ایم 2 لڑاکا طیارے اوریاک۔ 130 جنگی تربیتی طیارے روس کی وزارت دفاع کو تیار کر کے فراہم کیے ہیں۔"نئے فراہم کئے جانے والے طیارے ایس یو 30ایس ایم 2طیاروں کا اپ گریڈ ہے جو روسی ایرو اسپیس…

امریکہ جلد 16طیاروں کے فروخت کی منظوری دیدے گا، ترکیہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان کے ترجمان ابراہیم قالن نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا جلد ایف 16 لڑاکا طیاروں کے فروخت کی منظوری دیدے گا۔ترجمان ابراہیم قالن نے مزید کہا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کی مخلصانہ کوششیں ثمر لے آئیں گی۔ ترک صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کا عمل دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ اب تک تمام معاملات درست طریقے سے چل رہے ہیں۔ ترکیہ نے 40 عدد ’’ایف 16‘‘ لڑاکا طیارے اور اپنے موجودہ 80 جنگی طیاروں کے ماڈرنائزیشن کٹس کی خریداری کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More