براؤزنگ ٹیگ

#jit

جے آئی ٹی نے کور کمانڈر ہائوس حملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز)کور کمانڈر ہائوس حملہ کیس میں جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے نو مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی۔مقدمہ نمبر 96/23 میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔ جے آئی ٹی کی تفتیش میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بلوائیوں سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے۔چئیرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا گیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا۔ جے آئی ٹی کے سامنے…

عمران خان کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی نمائندے کی وساطت سے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں…

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

لاہور(پاک ترک نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤ کے کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کو جے آئی ٹی کا کنونیر مقرر کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس کے چار دیگر افسران کو بھی جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی…

عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمات میں طلبی کے نوٹسز جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمات میں طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد پولیس کے تھانہ سی ٹی ڈی اور رمنا میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت الگ الگ 4 مقدمات درج ہیں جس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عمران خان کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ طلبی کے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 10 مئی کو تھانہ رمنا اور 11 مئی کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں جے آئی…

عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمے میں اسلام آباد پولیس نے سپیشل جے آئی ٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بغاوت کے مقدمے میں اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مقدمہ نمبر 255/23 تھانہ رمنا میں اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری اسپیشل جے آئی ٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ ادارہ قانون کی عملداری کے لئے…

عمران خان کا آج بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پی ٹی آئی کارکن کارکن ظل شاہ کے قتل سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے معاملے میں آج بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوں گی کیونکہ انہوں نے جےآئی ٹی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ ظل شاہ کے قتل سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج طلبی کا نوٹس بھجوا رکھا ہے۔…

عمران خان کا جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کیلئے قائم جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا، عمران خان وکلاء کے ذریعے جے آئی ٹی کو اپنا مؤقف دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت کی جانب سے قائم جے آئی ٹی نے آج پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کر رکھا ہے، جے آئی ٹی توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔ یاد…

نگران پنجاب حکومت کا زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) گران پنجاب حکومت نے زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے زمان پارک واقعے کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ نے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر صورت رٹ آف دی گورنمنٹ قائم کریں گے اور میں اپنی پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں، پولیس کو دو مرتبہ گیٹ سے واپس آنے کا کہا تھا کیونکہ میں کسی صورت خون خرابا نہیں چاہتا تھا۔ پولیس کی ایک گاڑی کو کنال…

اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکٹر کے آئی 10 میں دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح جے آئی ٹی قائم کر دی، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی نگرانی میں 8 رکنی جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔ایس پی انڈسٹریل ایریا،ایس ڈی پی او سبزی منڈی، حساس اداروں کے افسران بھی جے آئی ٹی ممبران ہوں گے۔ اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی…

عمران خان پر قاتلانہ حملہ ،جے آئی ٹی کا کام کرنے سے انکار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کیلئے کام کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا۔ قبل ازیں محکمہ داخلہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تفتیش کے لئے صرف لیٹر ہی جاری کرسکی تھی جبکہ آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More