براؤزنگ ٹیگ

#joebiden

امریکی صدر بائیڈن کاسرائیلی وزیراعظم کو فون،فوجی تعاون کی یقین دہانی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ امریکہ نے اسرائیل کے لیے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈورن حملوں سے بچانے کے لیے مزید دفاعی سامان بھیجنے پر بات چیت ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران، حماس، حزب اللہ اور حوثیوں سے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے روزویلٹ نامی جنگی…

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار اور نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے سوشل میڈیا ایپ X پر صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا اعلان کیا۔ کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرتے وقت کی تصویر بھی شئیر کی۔ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا بیان میں کہنا تھا کہ میں نے باضابطہ طور پر امریکی صدارت کی امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی پر دستخط کردئیے ہیں۔ میں ایک ایک ووٹ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کروں گی۔ نومبر…

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کیلئے 101 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے: ڈونلڈ لو

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیش ہوئے ۔انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورتحال پرتشویش ہے، جب تک افغانوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جائے گا طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، طالبان حکومت تمام امریکی شہریوں کو رہا کرے۔ امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے کمیٹی…

جوبائیڈن کا امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹس کا اعتماد کھونے کے بعد دوسری مدت کے لیے جاری اپنی انتخابی مہم ختم کرتے ہوئے امریکی صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ جنوری 2025 میں اپنی مدت کے اختتام تک صدر اور کمانڈر انچیف کی حیثت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے وہ قوم سے خطاب کریں گے۔ پارٹی اراکین سے انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں نامزدگی قبول نہ کروں اور میں اپنی پوری توجہ بطور صدر میری بقیہ مدت پر مرکوز کروں۔…

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی اور انتخابی سرگرمیاں ترک کر دیں۔ صدرجوبائیڈن کو آج لاس ویگاس میں کانفرنس سے خطاب کرنا تھا۔ منتظمین نے کورونا کے باعث صدر جوبائیڈن کی کانفرنس میں عدم شرکت کا اعلان کر دیا۔ ڈیموکریٹ رکن ایڈم شف نے امریکی صدر جوبائیڈن سے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید خدشات ہیں بائیڈن نومبر میں ٹرمپ کو صدارتی الیکشن ہراسکیں۔ بائیڈن صدارتی امیدوار رہے تو ڈیموکریٹس دیگر…

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی

نیویارک(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی میں فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں وہ انتخابی ریلی کے شرکاء سے خطاب کیلئے سٹیج پر موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات…

اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہئے، بائیڈن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے۔ جو بائیڈن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ اب ختم ہونی چاہئیے اور اسرائیل کو ان علاقوں پرقبضہ نہیں کرنا چاہئیے۔ میرے جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی فریم ورک پر اسرائیل اور حماس دونوں نے اتفاق کیا تھا تاہم معاہدہ طے پانے میں ابھی کچھ چیزیں باقی ہیں۔ امریکی صدر صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مسائل پیچیدہ اور مشکل ہیں اور غزہ سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی خلا باقی ہے۔ ہم پیش رفت کررہے ہیں اور…

صدر بائیڈن کا ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) صدر جوبائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کے فیصلے پر اپنےتحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہے جس کا فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہونے کی صورت میں اُٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا ہے، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے…

پہلا صدارتی مباحثہ، بائیڈن اور ٹرمپ کی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

اٹلانٹا(پاک ترک نیوز ) امریکہ میں 5 نومبر کو ہونیوالے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں اٹلانٹا میں پہلا صدارتی مباحثہ ہواجس میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے اُمیدوار موجودہ صدر جو بائیڈن اور ری پبلیکن پارٹی اُمیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔مباحثے میں امریکی معیشت اور یوکرین جنگ سمیت دیگرموضوعات پر بات چیت کی گئی ۔ جو بائیڈن نے کہا کہ جب میں نے صدارت سنبھالی تو معیشت بہت خراب تھی، میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ملازمتوں میں اضافہ ہو، گھروں کی خریداری آسان ہو سکے۔ صدر…

امریکیوں سے شادی کرنیوالے لاکھوں غیر قانونی تارکین کو شہریت دینے کا اعلان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، ان کی دلچسپی مسائل حل کرنے میں ہے۔ جو بائیڈن کے نئے پروگرام سے ایسے غیر قانونی تارکین وطن فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے جنہیں 17 جون تک امریکا میں 10 سال مکمل ہو چکے ہوں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے تقریباً 5 لاکھ غیر قانونی…

امریکی صدر جو بائیڈن کا بیٹا اسلحہ خریدتے وقت جھوٹ بولنے کا مجرم قرار

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن خریداری کیس میں قصوروار قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصوروار قرار پائے ہیں، امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی موجودہ صدر کے بیٹے کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔ ریاست ڈیلاویئر کی 12 اراکین پر مشتمل جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو 3 جرائم میں ملوث قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے نے 2018ء میں منشیات اور ہینڈ گن سے متعلق غلط بیانی کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے فیصلے پر…

بائیڈن کی غزہ جنگ بندی کی تجویز ، بلنکن کا ترک ،اردن اور سعودی ہم منصوبوں سے ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر جو بائیڈن کی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی تجویز پر ترک، اردن اور سعودی عرب کے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فون کالوں میں تبادلہ خیال کیا۔ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بلنکن اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے غزہ میں فوری جنگ بندی، تمام مغویوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کی تجویز پر بات کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلنکن نے غزہ کے لوگوں کے لیے معاہدے کے وسیع فوائد پر تبادلہ خیال کیا، جس میں انسانی امداد کی بڑے پیمانے پر آمد، شمالی…

حماس نے امریکی صدر بائیڈن کی غزہ جنگ بندی تجویز مثبت قرار دے دی

غزہ (پاک ترک نیوز) حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کی تجویز مثبت قرار دے دی۔ سیز فائر سے متعلق جو بائیڈن کی تجویز قطر کی طرف سے حماس کو بھیجی گئی ہے، جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ صدر بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز کو ’’مثبت طور پر‘‘ دیکھتی ہے۔اس تجویز سے اسرائیل کی 8 ماہ سے جاری جنگ کے رکنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ جو بائیڈن کی طرف سے اعلان کردہ جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا ردعمل مثبت رہا، وہ اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ ’’آگے بڑھنے‘‘ کے لیے تیار ہیں۔ گزشتہ…

اسرائیل نے رفح پر بڑا حملہ کیا تو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے،بائیڈن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فی الحال ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے تاہم اگر اسرائیلی وزیر اعظم نے رفح پر حملے کا حکم دیا تو امریکی اسلحے کی ترسیل روک دیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کو رفاہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن پر تحفظات ہیں اور امریکہ نے اسرائیل کو آپریشن میں توسیع سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ…

امریکی صدر بائیڈن کا یونیورسٹیوں میں احتجاج کرنیوالوں سے پُرامن رہنے کی اپیل

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ احتجاج کے دوران نظم و ضبط برقرار رہنا چاہیے، قانون کی بالادستی کا احترام کرنا چاہیے۔ایموری یونیورسٹی کے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک سے دو روز کے دوران 282 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اگرچہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ…

روسی حملے میں خارکیو ٹی وی ٹاور تباہ ہوگیا،یوکرینی صدر زیلنسکی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی حملے میں خارکیو کا ٹی وی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کا میزائل حملہ جو کہ خارکیو میں نصف 240 میٹر (787 فٹ) ٹیلی ویژن ٹاور کو نشانہ بنایا ۔ یوکرین کا مرکزی شہر کئی ہفتوںسے روسی میزائل اور ڈرون حملوں کا شکار ہے میں ٹیلی ویژن ٹاور کا مرکزی ٹاور بمباری کےباعث زمین پر آ گرا ۔ زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو اس فضائی حملے کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہایہ روس کا واضح…

جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ، ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

نیویارک (پاک ترک نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے نیتن یاہو کو بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد گزشتہ چند گھنٹوں میں دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ…

ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل کا بھرپور دفاع کریں گے: جوبائیڈن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ مجھے توقع ہے کہ ایران جلد ہی اسرائیل پر حملہ کرے گا اور اگر کوئی حملہ ہوا تو امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہو گا اور بھرپور دفاع کرے گا۔ وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران شرکاء کے سوال پر جواب دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ایران حملے میں کامیاب نہیں ہوگا، ہم اسرائیل کے دفاع میں مدد کریں گے اور اس کا بھرپور ساتھ دیں گے، اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہہ دیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے…

اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خط لکھ دیا ۔خط میں امریکی صدر کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھ دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔امریکی صدر نے نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ امریکی صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور…

رمضان المبارک میں بھی غزہ پراسرائیلی بربریت جاری ،مزید 72 فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز ) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میںمزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔ یروشلم میں اسرائیلی فوج نے نوعمر لڑکے سمیت تین فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ، زیتون محلہ میں اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید ہوئے ۔ جنین پناہ گزین کیمپ کے قریب حماس اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، شمالی غزہ میں شدید غذائی قلت سے مزید دو بچے دم توڑ گئے،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More