براؤزنگ ٹیگ

#joebiden

رمضان تک غزہ میں جنگ بندی مشکل دکھائی دے رہی ہے ، امریکی صدر بائیڈن

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ رمضان کے آغاز تک غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنا "مشکل لگتا ہے"۔ بائیڈن نے کہا کہ انہیں تشویش ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو مشرقی یروشلم میں کشیدگی اور تشدد میں اضافہ ہوگا۔حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہو گی۔ حماس غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو مکمل طور پر بند کرنے اور امداد، بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کرنے اور تعمیر نو کی کارروائیوں کے آغاز کا مطالبہ کرتی…

رمضان سے پہلے جنگ بندی کا نہ ہونا بہت خطرناک ہو جائے گا۔ جو بائیڈن

کیمپ ڈیوڈ (پاک ترک نیوز) رمضان سے پہلے جنگ بندی کا نہ ہونا بہت خطرناک ہو جائے گا۔ اس بات کا انحصار اب حماس پر ہے کہ وہ چھ ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی تجاویز کو قبول کرتی ہے یا نہیں۔ اس امر کا اظہار امریکی صدر جوبائیڈن نےکیمپ ڈیوڈ میں کچھ دن قیام کے بعد واپس وائٹ ہاؤس جانے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاہے۔انہوں نے اس موقع پر غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے انسانی بنیادوں پر امدادی کی ترسیل کی راہ میں پیدا کردہ رکاوٹوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس کے لیے کوئی عذر یا بہانہ نہیں ہو سکتا کہ…

امریکہ کا غزہ میں امدادی سامان فضا سے گرانے کا فیصلہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی شدید قلت کے پیش نظر فضا سے خوراک اور امدادی سامان گرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کر دیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے امدادی سامان کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد کہا کہ غزہ میں سمندری اور زمینی راستوں کے ذریعے بھی امداد پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق فلسطینی امداد کی تلاش میں اپنی…

سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی پراسرائیل کوتسلیم کرنے پرتیار ہے، امریکی صدربائیڈن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ کہ اسرائیل کے ساتھ رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں امن کے حوالے سے پہلے یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ رمضان قریب ہیں اور اسرائیل نے اس دوران بمباری نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی صورت میں سعودی عرب اور دیگر ممالک اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی سے اس سمت میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جس پر سعودی عرب،…

امریکی صدر کی جانب سے اپنے روسی ہم منصب کو پاگل کہنے پر شدید ردعمل

ماسکو (پا ک ترک نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کے ایک تقریب میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو "پاگل " قرار دینے کے بعد کریملن کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بائیڈن نے بدھ کے روز سان فرانسسکو میں ایک تقریب میںاپنی مختصر تقریر میں کہا تھا کہ ہمارے پاس ایک آدمی پوٹن بھی ہے جو دیگر کی طرح ایک پاگل ہے۔ اور ہمیں ہمیشہ جوہری تنازعے کے بارے میں فکر مند رہنا پڑتا ہے۔ لیکن انسانیت کے لیے اپنی بقا کے حوالے سے اصل خطرہ ماحولیاتی تغیرات ہیں۔ بائیڈن کی سخت زبان کا پھٹدوسری بار دیکھنے میں آیا ہے۔…

جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ، غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، غزہ میں انسانی امداد میں اضافے اور رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی منصوبے سے متعلق گفتگوکی گئی۔ امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ رفح میں 10 لاکھ فلسطینیوں کی حفاظت یقینی بنائے بغیر فوجی آپریشن آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو میں یرغمالیوں کی محفوظ رہائی کے بارے میں بھی بات چیت کی اور یرغمالیوں کی رہائی سے…

جوبائیڈن کا امریکی سینٹ میں سرحدی بل پاس ہونے پر بارڈر بند کرنے کا عزم

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹ میں سرحدی بل پاس ہونے پر بارڈر بند کردیں گے ۔ جو بائیڈن نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی سینیٹ میں سرحدی معاہدے پر بات چیت کی جا رہی اصلاحات کا "سب سے مشکل اور بہترین" سیٹ ہے اور جس دن وہ بل پر دستخط کریں گے اس دن "سرحد کو بند" کرنے کا عزم کیا۔ بڑھتے ہوئے ریپبلکن اپوزیشن کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ایک نازک موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔ کچھ ریپبلکنز نے یوکرین کی مزید امداد کی شرط کے طور پر سرحدی حفاظت سے متعلق ایک معاہدہ طے کیا ہے۔…

پاک ایران کشیدگی سے حالات کس طرف جائیں گے ہمیں علم نہیں: جوبائیڈن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ ایسے اقدامات حالات کو کسی جانب لے کر جائیں گے، کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے، ایران اور پاکستان کا معاملہ کس موڑ کی طرف جاتا ہے اس پر ہم کام کر رہے ہیں۔ صدر…

روسی ضبط شدہ اثاثے یوکرین کو فراہم کرنے کا منصوبہ ،پیوٹن کی امریکہ اوریورپ کو سنگین نتائج کی دھمکی

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس صدر کے ترجمان نے روس کے ضبط شدہ اثاثے یوکرین کو فراہم کرنے کے منصوبے پر امریکہ اوریورپ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کریملن نے اگر بیرون ملک رکھے گئے روسی اثاثوں کو یوکرائنی بجٹ اور جنگی کوششوں میں مدد کے لیے دیا جاتا ہے۔یورپ اور امریکہ کو "سنگین نتائج" کی دھمکی دی ہے۔ روس نے امریکہ اور یورپ کو ان اطلاعات پر خبردار کیا ہے کہ یوکرین اس کے ضبط شدہ اثاثے حاصل کر سکتا ہے۔ ولادیمیر پوتن کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر بائیڈن انتظامیہ اور یورپی…

روس نے مستقبل میں کسی بھی نیٹو ملک پر حملے کا امریکی الزام مسترد کردیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے امریکہ کی جانب سے اس دعوی کو مسترد کردیا کہ ماسکو مستقبل میں نیٹو کے کسی ملک پر حملہ کر سکتا ہے ۔ اس حوالے سے روسی صدر نے اسے "مکمل بکواس" ہےاور کہا کہ اس طرح کا تنازعہ ان کے ملک کے مفادات کے خلاف ہو گا۔ ولادیمیر پیوٹن نے روسی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن کے انتباہ کے چند ہفتوں بعد دیا کہ اگر پیوٹن نے یوکرین میں فتح حاصل کی تو وہ نیٹو کے اتحادی پر حملہ کرنے کی ہمت کر سکتے ہیں، جس سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ پوتن نے سرکاری ٹیلی…

جوبائیڈن کی مکمل حمایت کے باوجود وائٹ ہائوس اور اسرائیل میں تنائو

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد سے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے مکمل حمایت کے باوجود اسرائیل اور وائٹ ہائوس میں تنائو میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو کسی بھی امریکی صدر سے زیادہ حمایت کا اعادہ کیا ہے لیکن دو ماہ سے زیادہ گزرنے کے بعد، غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خاتمے کے بعد جس میں ہزاروں شہری مارے گئے، جنگ کے حوالے سے غیر معمولی تناؤ وائٹ ہاؤس اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے…

جوبائیڈن سے زیلنسکی کی ملاقات ،امداد سمیت متعدد معاملات پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نئی امداد کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ فنڈنگ میں تاخیر روس کی مدد کے مترادف ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین کو چھوڑنے کے لیے امریکہ پر نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ اس نے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران اپنی مکمل حمایت کا وعدہ کیا تھا اور کیف کو روسی افواج کو باہر دھکیلنے میں مدد کے لیے 200 ملین ڈالر کے ہتھیار دینے کا اعلان کیا تھا۔…

جوبائیڈن نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے خلاف احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ کردیا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے خلاف احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ کر دیا۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے صدر جوبائیڈن کے دورہ بھارت کی منسوخی کا فیصلہ امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے الزام کے بعد کیا گیا۔ نریندر مودی نے جوبائیڈن کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا اور امریکی صدر جو بائیڈن نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہونا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی…

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 416فلسطینی شہید ،مجموعی تعداد 18ہزار ہو گئی

غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المغازی کیمپ پر بمباری میں مزید 23 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو ئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 416 فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے ۔غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے اور مجموعی طور پر اب تک 18 ہزار نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں 10 خواتین صحافیوں سمیت 86 میڈیا ورکر شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے آج شمالی غزہ اور خان یونس کے ہسپتالوں کے اردگرد بھی بمباری کی، شمالی غزہ کے رہائشیوں کو دوبارہ…

امریکن مسلم کمیونٹی کا غزہ جنگ کے موقف پر جوبائیڈن کو 2024انتخابات میں سپورٹ نہ کرنے کاعہد

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکن مسلم کمیونٹی نے2024میں غزہ جنگ کے موقف پر بائیڈن کو سپورٹ نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے امریکی مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے ہفتے کے روز مضافاتی ڈیٹرائٹ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے سے انکار کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی حمایت واپس لینے کا وعدہ کیا۔ مشی گن میں ڈیموکریٹس نے وائٹ ہاؤس کو متنبہ کیا ہے کہ بائیڈن کے اسرائیل-حماس جنگ سے نمٹنے سے انہیں 2024 کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز…

چینی صدر شی جن پنگ جوبائیڈن کی دعوت پر امریکہ پہنچ گئے

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ امریکی ہم منصب جوبائیڈن کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورہ امریکا کے دوران صدر شی جن پنگ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات بھی کریں گے، ملاقات کے دوران چین اور امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکی صدر جوبائیڈن کی دورے کی دعوت پر امریکا پہنچنے والے چینی صدر سان فرانسسکو میں 30 ویں ایشیا پیسیفک اکنامک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 70 سےزائد فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں مزید 70فلسطینی سے زائد شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق رفح پر حملوں اور خان یونس میں تین گھروں پر بمباری کے بعد رات گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 71 ہو گئی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز اسرائیل کا دورہ کیا ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حماس سے اپنے دفاع کیلئے اپنے حق اور فرض پر زور دیں گے ۔ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں ایران نواز گروپ بھی اسرائیل کے خلاف پیشگی کارروائی کر سکتے ہیں۔ حماس کی القسام…

غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی، امریکی صدر

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی۔ صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کا دوبارہ محاصرہ کیا تویہ اس کی بڑی غلطی ہوگی۔ حماس کا مکمل خاتمہ اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے۔ صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا کہ ایران کی تنظیم حزب اللہ فلسطین میں جاری تنازع میں داخل نہ ہو اور نہ ہی اسے مزید بڑھاوا دے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حماس اور دیگر عناصر فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتیں۔ اسرائیل سے یرغمال…

امریکہ کا چین کو چپ سازی کے ساز و سامان پر پابندی کا عندیہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سے چین کو چپ سازی کے سازو سامان پر پابندی کا عندیہ دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق چین کو امریکی چپ سازی کے سازوسامان کی برآمدات پر پابندی کے حوالے سے معاملات آخری مراحل میں ہے ۔بائیڈن انتظامیہ جلد ہی بیجنگ پر پابندیاں سخت کرنے کے لیے تیار ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی حکام نے حالیہ ہفتوں میں چین کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایسے قوانین کی توقع کرے جن کی ترسیل کو محدود کیا جائے۔ امریکی حکام نے حالیہ ہفتوں میں چین کو متنبہ کیا تھا کہ وہ سیمی کنڈکٹر…

صدر بائیڈن روس سے براہ راست تنازعہ سے بچنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) یوکرائنی بحران کے آغاز سے ہی امریکی صدر جو بائیڈن روس کے ساتھ براہ راست تنازعہ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور مستقبل میں بھی وہ اسی پالیسی کو اپنائے رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گذشتہ روز یہاں رائس یونیورسٹی کے بیکر انسٹی ٹیوٹ فار پبلک پالیسی میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے صدر بائیڈن کے ذہن میں دوواضح مقاصد تھے۔ ایک یہ یقینی بنانا تھا کہ ہم یوکرین کی حمایت کرنے اور دوسرے ممالک کو بھی اس میں ساتھ ملانے کی ہر ممکن کوششکریں گے۔جبکہ دوسرا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More