سابقہ بیوی کی درخواست مسترد، جانی ڈپ پھر بچ گئے
ہالی ووڈ (پاک ترک نیوز)
امریکی ریاست ورجینیا کے ایک جج نے ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے اپنے سابق شوہراداکار جانی ڈپ کے خلاف نئے ٹرائل کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
ہالی ووڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمبر ہرڈ کے وکلاء نے جج پینی ازکاریٹ سے کہا کہ وہ جانی ڈیپ کو 10 ملین ڈالر دینے کے جیوری کے فیصلے کو ایک طرف رکھ دیں اور مقدمے کی سماعت کا اعلان کریں، تاہم جج نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔
ایمبر ہرڈ نے اپنی درخواست میں ایک نئے مقدمے کی سماعت کے لیے کہا تھا کیونکہ فیصلہ سنانے والے سات ججوں میں…