جاپان کی چاند گاڑی بھی چاند کے مدار میں داخل ہو گئی
ٹوکیو(پاک ترک نیوز)
جاپان کی خلائی تحقیق کے لئےبھیجی جانے والی گاڑی سمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) جسے مون سنائپر کا نام دیا گیا ہے چاند کے مدار میں داخل ہوگئی ہے۔ یہ ملک کی چاند پر پہلی کامیاب لینڈنگ کی طرف ایک اہم قدم ہوگا جس کی تکمیل اگلے ماہ متوقع ہے۔
جاپان کے خلائی تحقیق کے ادارے جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی(جے اے ایکس اے)کی رپورٹ کے مطابق جاپانیسمارٹ لینڈرکو مون سنائپر کا نام اس لئے دیا گیا ہے کیونکہ اسے چاند کی سطح پر مخصوص ہدف کے 100 میٹرکے اندر اترنے کے لیے ڈیزائن کیا…