براؤزنگ ٹیگ

#judges

ایڈہاک ججز کی تقرری؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایڈہاک ججز کی تعینانی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس آج 3 بجے ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا جس کے لیے سپریم کورٹ کے 4 ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ایڈہاک ججز کیلئے جسٹس (ر) مشیر عالم، جسٹس (ر) مقبول باقر، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس (ر) طارق مسعود کے نام شامل ہیں۔ جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر)…

پی ٹی آئی نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی مسترد کردی، سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز لانے کے فیصلے کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 70 فیصد پاکستانیوں کی ترجمان جماعت ہے، اس پر پابندی حکومت کے ختم ہونے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو لگایا جا رہا ہے،…

وزیرا عظم آفس تمام ایجنسیوں کو کسی بھی جج سے رابطہ نہ کرنیکی ہدایت جاری کرے ، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ میں ایجنسیوں کی مداخلت روکنے کے لیے پانچ نکاتی ایس او پیز جاری کر دیئے۔ جسٹس شاہد کریم نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو ہراساں کرنے کے معاملے میں 4 صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس آئی بی سمیت تمام سول و ملٹری ایجنسیوں کو ہدایت جاری کرے کہ ایجنسیاں مستقبل میں اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ کے کسی جج یا ان کے عملے سے رابطہ نہ کریں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب بھی ماتحت افسروں کو…

ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے دیگر 9 درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل کی فریق بننے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی۔عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ بار، اعتزاز احسن اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواستیں بھی مقرر کر دیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بلوجستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو دن ساڑھے 11 بجے ہو…

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوگیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط ملنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ان ججز کی تعداد جنہیں مشکوک خط موصول ہوئے 6 ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس جسٹس علی باقر نجفی کو ملنے والے مشکوک خط کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس قبل سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط ملے چکے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی مشکوک خط موصول ہوئے…

ہائیکورٹ ججز کے خط پر سوموٹو کیس: فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر سوموٹو کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔ درخواست سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سمیت دیگر پانچ وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزاران عابد زبیری، شہاب سرکی، شفقت چوہان، منیر احمد کاکڑ، چودھری اشتیاق احمد خان اور طاہر فراز عباسی نے کیس میں فریق بننے کی استدعا کی ہے۔ درخواست کے مطابق چھ ججز سے قبل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی بھی الزام لگا چکے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ انکوائری…

ججز کے خطوط کے معاملے پر سیاست نہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ججز کے خطوط کے معاملے پر ہمیں سیاست نہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ججز کو موصول ہونے والے مشکوک خطوط کے معاملے کی ہم تحقیق کرائیں گے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو۔6 ہائی کورٹ کے ججوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ساتھ میٹنگ کی روشنی میں کابینہ منظوری کے ساتھ فیصلہ کیا کہ انکوائری کمیشن بنایا جائے اور سابق جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی مشاورت اور…

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، لاہورہائیکورٹ کے ججزکو بھی مشکوک خطوط موصول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کے آٹھ اورلاہور ہائی کورٹ کے چار ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی مشکوک خطوط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ 3 سپریم کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو خط موصول ہوئے، چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے۔چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں، خطوط کو سی ٹی ڈی کے…

لاہور ہائیکورٹ کے 3ججز کو بھی مشکوک خط موصول

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی مشکوک خط موصول ہوگئے۔لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آٹھ ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔ خط موصول کرنے والے تینوں ججز انتظامی کمیٹی کے اراکین ہیں، یہ جسٹس شجاعت علی، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں کے افسران خط موصول ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے خطوط تحویل میں لیکر سیل کر دیے، خط…

ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس: ہمیں دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالتی امور میں مداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کا حصہ ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس اپنے پہلے سوموٹو نوٹس کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 30 مارچ کو ہائیکورٹ…

ججز کے خط پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس؛ سات رکنی لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوکز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے آئی ایس آئی پر الزامات پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے معاملہ سماعت کے لیے مقرر کردیا جس کے لیے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چھ ججز کے الزامات پر مبنی خط کا نوٹس لیتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردیا جس کے لیے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس منصور علی شاہ، یحییٰ خان آفریدی، جمال خان مندوخیل اور دیگر شامل ہیں جب کہ چیف…

عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے پر نظرثانی کر کے فل کورٹ بنائے ،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے پر نظرثانی کر کے فل کورٹ بنائے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لائرز کمپلیکس اسلام آباد کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فل کورٹ کا فیصلہ ہمیں قبول ہو گا، کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے بھاگ نہیں سکتی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور فل کورٹ بنایا جائے، فل کورٹ کا فیصلہ ہمیں قبول ہو گا، کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے بھاگ نہیں سکتی، عدلیہ کا احترام…

تین ، چار جج عمران خان کے ساتھ باقی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،مریم نواز

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تین ، چار جج عمران خان کے جبکہ باقی ججز عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مریم نواز نے راولپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی ڈکٹیٹر کو سیسلین مافیا کا لقب نہیں دیا گیا۔ کسی آمر کو نااہل نہیں کیا گیا جب بھی نا اہل کیا گیا منتخب وزیراعظم کو کیا گیا۔ تین ، چار جج عمران خان کے جبکہ باقی ججز عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک گیدڑ جو اپنے آپ کو لیڈر کہتا ہے جب گھر سے نکلتا ہے تو…

حکومت ججز پرحملے کرکےآئین کی خلاف ورزی اور انتخابات سے فرارچاہتی ہے،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز پرشرمناک حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے جارہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹربیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے شرمناک ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ہمیں چیلنج کیا تھا کہ اگر الیکشن چاہتے ہو تو کےپی اور پنجاب اسمبلیاں توڑ کر دکھاؤ۔ ان کو یہ پتا ہے کہ یہ الیکشن جیت…

ججز ہماری حدود میں داخل ہونگے تو ہم بھی سوال اٹھائیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جب ججز ہماری حدود میں داخل ہونگے تو ہم بھی سوال اٹھائیں گے۔ قومی اسمبلی میں پالیسی بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سوموٹو کیس سے متعلق کچھ سوالات اٹھائے گئے ہیں، اس کے اثرات موجودہ حالات کے ساتھ مستقبل پر بھی منفی پڑ سکتے ہیں، پوری سپریم کورٹ بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کرے، مختلف فریق سے پوچھے اور ایسا حل دے جو آنے والے وقت میں آب حیات ہو۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پوچھنا چاہتا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More