وزارت موسمیاتی تبدیلی نے جون میں مزید ہیٹ ویوز کی وارننگ جاری کردی
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے جون میں مزید گرمی کی لہروں کی وارننگ جاری کردی ہے ۔
ملک کے تقریباً 26 اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس نے 21 مئی سے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پہلی لہر 30 مئی تک رہے گی، اس کے بعد جون میں مزید دو الگ الگ ہیٹ ویوز ہوں گی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے سینئر حکام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے وفاقی…