جسٹس فائز عیسیٰ جڑانوالہ پہنچ گئے ،متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
فیصل آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جڑانوالہ پہنچ گئے ،کرسچن کالونی کا دورہ کیا، متاثرہ مسیحی خاندانوں سے ملاقات کر کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثر مکانات اور گرجا گھروں کی صورتحال کا جائزہ لیا، متاثرین سے ملاقات بھی کی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو واقعہ اور متاثرین کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
جسٹس فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ نقصانات دیکھ کر بہت دکھ…