جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
لاہور(پاک ترک نیوز) جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد تقریب میں جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیا۔ لاہور ہائی کورٹ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے جسٹس عالیہ نیلم کو سلامی پیش کی۔
جسٹس عالیہ نیلم نے 1996 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا۔ جسٹس عالیہ نیلم کو آئین، قانون، وائٹ کالر کرائم، دیوانی، فوجداری، انسداد دہشت گردی کے قوانین، نیب، بینکنگ جرائم پر خصوصی مہارت حاصل ہے۔…