براؤزنگ ٹیگ

#justicsqazifaizessa

وزیراعظم اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آج سپریم کورٹ میں ملاقات طے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی ملاقات میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی تصدیق کردی۔ اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ملاقات آج دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی، ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر گفتگو ہوگی۔ دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے…

چیف جسٹس کا عام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے عام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بڑے کیسز کی سماعت کرنے کا فیصلہ ہوگیا، چیف جسٹس نے عام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیدیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون پر فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے اب تک اہم مقدمات کی سماعت نہیں ہو رہی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پاک عرب ریفائنری ملازمین کیس پر سماعت کی۔ملازمین کے وکیل نے استدعا کی کہ…

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی لائیو کوریج،کوشش ہوگی آج کیس نمٹا دیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست نشر کی گئی، چیف جسٹس نے آج ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی ہے، وکلاء نمائندگان نے کہا کہ ہماری بات پوری سنی نہیں جاتی، وکلاء نمائندگان نے کہا درمیان میں سوالات کے سبب وکلاء بھول جاتے…

ذہن سے تصور ہی نکال دیں سپریم کورٹ سے جا کر تاریخ لے لیں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا ہے کہ ذہن سے تصور ہی نکال دیں سپریم کورٹ سے جا کر تاریخ لے لیں گے۔سپریم کورٹ سے تاریخ لینے کا رجحان اب نہیں چلے گا۔ سپریم کورٹ میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ذہن سے یہ تصور ہی نکال دیں کہ سپریم کورٹ میں جاکر تاریخ لے لیں گے ۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سب کے لیے پیغام ہے کہ تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا ۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More