کابل کی مسجد کے اندر دھماکےسے 20افراد جاں بحق،50زخمی
کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ کابل کے علاقے خیر خانہ پی ڈی 17 میں مسجد میں دھماکہ ہوا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جاں بحق افراد میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں، افغان امور پر نظر رکھنے والے صحافیوں نے جاں بحق ہونے والے امام کا نام مولوی عامر محمد کابلی بتایا ہے جن کے قتل کا فتویٰ کئی ماہ پہلے داعش کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔…