جمہوریہ ترکیہ کی 100ویں سالگرہ پر ڈزنی اتاترک کی زندگی پر مبنی فلم ریلیز کرے گا
استنبول (پاک ترک نیوزز)
جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک پر ایک نئی بائیوپک سیریز کو ٹی وی پر اور فلم تھیٹروں میں دو حصوں کی فلم کے طور پر دکھایا جائے گا۔ جس سے اسے وسیع ترناظرین تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔
ڈزنی اور پروڈکشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتاترک فلم کا پہلا حصہ فوکس ٹی وی پر 29 اکتوبر کو جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پر نشر کیا جائے گا۔ پھر فلم چند دنوں بعد 3 نومبر کو بڑے پردے پر آئے گی۔جبکہ فلم کا دوسرا حصہ 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔بعد…