کراچی ایئر پورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال
کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو اس جدید نظام کے کنٹرول روم میں اُن کے حصے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید فیشل ریکوگنیشن نظام (ایف آر ایس) فعال کردیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق نگرانی کے مقاصد کے لیے (ایف آر ایس) سی سی ٹی وی روم میں ڈیوٹیاں شروع کردی گئی ہیں۔ پراجیکٹ کی نگرانی، دیکھ بھال اور انتظامی…