براؤزنگ ٹیگ

#karachitest

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج ہو گا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 2بجکر 30منٹ پر کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس اور اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے کراچی میں ہو گا ، تینوں ہی میچز نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جہاں پر پہلے کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ محدود اوورز کے فارمیٹس میں گرین شرٹس کی گذشتہ کچھ عرصے سے پرفارمنس بہتر ہی رہی ہے، انھوں…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی بغیرکسی نتیجے کے ختم ہو گیا ۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 319رنز کےہدف کے تعاقب میں 304رنز بنائےاور اس کے 9کھلاڑ ی آئوٹ ہوئے تھے۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سرفراز احمد نے 118رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔شان مسعود نے 35،سعود شکیل نے 32جبکہ آغا سلمان نے 30رنز کی اننگزکھیلی ۔ کیوی ٹیم کی جانب سے بریسویل نے 4،ٹم سائوتھی اور سودھی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اس…

کراچی ٹیسٹ ،پاکستا ن کو جیت کیلئے 194، نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹیں درکار

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دو میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے لئے ہیں ۔ پاکستان کو جیت کیلئے مزید 194رنز درکار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کو میچ میں کامیابی کیلئے پانچ وکٹیں درکار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی 5 کھلاڑی 125 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز احمد 29جبکہ سعود شکیل16رنر بنا کرکریز پر موجود ہیں ۔ شان مسعود 35،کپتان…

319رنز کے جواب میں بغیر رن بنائے دو پاکستانی کھلاڑی آئوٹ

کراچی(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 319رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم کے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو گئے ۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز دن کے اختتام پر پاکستانی اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق اور میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو گئے ۔نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیرکردی۔ چوتھے روز کے آغاز میں قومی ٹیم محض ایک رنز کا اضافہ…

پاکستانی ٹیم408 رنز پر آئوٹ،نیوزی لینڈ کی 117رنز کی برتری

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 76رنز بنا لئے ۔کیوی ٹیم کو دوسری اننگز میں 117رنز کی برتری حاصل ہے۔ کیوی بلے باز ٹام لیتھم 37جبکہ کین ولیمسن 29رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ کانوائے بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے ہیں ۔ اس سے قبل پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم کی آخری وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی۔پاکستان ٹیم نے 407 رنز 9 کھلاڑی آوٹ سے…

کراچی ٹیسٹ ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 4وکٹوں پر 224رنز بنا لئے

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے تیسرے دن کے کھانے کے وقفے تک اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 224رنز بنا لئے ہیں ۔پاکستان کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 225رنز درکار ہیں۔ سعود شکیل 43جبکہ سرفراز احمد 27رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔امام الحق 83،بابراعظم 24شان مسعود 20جبکہ عبداللہ شفیق 19رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ کیوی ٹیم کی جانب سے میٹ ہینری ،اعجاز پٹیل اور ٹم سائوتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل…

نیوزی لینڈ کے پاکستان کیخلاف 6وکٹوں پر 309رنز

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے اختتام پر کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کیخلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لئے ہیں۔ کیوی ٹیم کی جانب سے بلنڈل 31جبکہ سودھی 11رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔کانوائے122،لیتھم71ولیمسن 36نکولس26،مچل 3جبکہ بریسویل بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو چکے ہیں۔…

دوسرا ٹیسٹ ،نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 119رنز بنالئے

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 119رنز بنا لئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔کیوی ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھ 67جبکہ کانوائے 51رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بائولر وکٹ سے محروم ہے ۔ پاکستان ٹیم میں حسن علی اور نسیم شاہ کو شامل کیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی کا پہلا…

کراچی ٹیسٹ ،پاکستان اور نیوزی لینڈ درمیان پہلا میچ ڈرا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا ۔نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61رنز بنائے تھے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 311رنز 8وکٹوں پر ڈیکلیئر کردی ۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 138رنز کا ہدف دیدیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 96،سعود شکیل 55جبکہ سرفراز احمد نے 55رنز بنا ئے۔ نیوزی…

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 138کا ہدف دیدیا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 311رنز 8وکٹوں پر ڈیکلیئر کردی ۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 138رنز کا ہدف دیدیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 96،سعود شکیل 55جبکہ سرفراز احمد نے 55رنز بنا ئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب س ایش سودھی نے 6جبکہ بریسویل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 438رنز بنائے تھےجس کے…

کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے 7 رنز کی برتری حاصل کرلی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے کیوی ٹیم کیخلاف دوسری اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 181 رنز بنالیے جبکہ کیویز پر 7 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے دو وکٹیں جلد گنوادی تھیں تاہم سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10 اور نعمان علی 4 اور کپتان بابراعظم 14 رنز بناکر…

کراچی ٹیسٹ:پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77رنز بنا لئے

کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 77رنز بنا لئے ۔پاکستان کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 97رنز درکار ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی ۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری حاصل کی ،کین ولیمسن کی جانب سے پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری سکور کی گئی اور ناٹ آؤٹ رہے، کین کے کریئر کی یہ پانچویں ڈبل سنچری ہے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں ٹام لیتھم…

ولیمسن کی ڈبل سنچری ،نیوزی لینڈ نے 612رنز پر اننگز ڈیکلیئرکردی

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ،نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 612رنزپر ڈیکلیئرکردی ۔نیوزی لینڈ کو پاکستان کیخلاف 174رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف 9وکٹوں کے نقصان پر 612رنز پر ڈیکلیئر کردی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے شاندا ر اننگز کھیلی اور ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ولیمسن نے 200رنز بنائے۔ٹام لیتھم نے 113اور کانوائے نے…

کراچی ٹیسٹ ،نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز میں 2وکٹوں پر 245رنز

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد 2 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنالیے جبکہ قومی ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 193 رنز درکار ہیں۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ کیویز نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان 165 رنز بنالیے تھے۔ مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔ ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کونوے 82…

کراچی ٹیسٹ، پاکستان پہلی اننگز میں 438رنز پر آئوٹ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 438رنز پر آئوٹ ہو گیا ۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 161،سلمان آغانے 103،سرفراز احمد نے 86رنز بنائے ۔ کیوی ٹیم کی جانب سے سائوتھی نے 3،پٹیل، بریسویل اور سودھی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

کراچی ٹیسٹ ، پاکستان کے نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ وکٹوں پر 317رنز

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 317رنز بنا لئے ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 161جبکہ آغاز سلمان 3رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔چار سال بعد ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز احمد نے 86،امام الحق 24،سعود شکیل 22جبکہ شان مسعود نے تین رنز بنائے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے بریکویل ،پٹیل نے دو دو جبکہ ٹم سائوتھ نے ایک کھلاڑیوں…

بھارت جانا سیاسی فیصلہ ہے، حکومت کہے گی تو جائیں گےورنہ نہیں،نجم سیٹھی

لاہور(پاک ترک نیوز) پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت جانا سیاسی فیصلہ ہے، حکومت کہے گی تو جائیں گےورنہ نہیں۔ ہی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ رمیز راجہ کو نہیں روکا جائے گا،وہ کمنٹری پینل کا حصہ بننے تو ضرور آئیں گے۔بابر پاکستان کے اسٹار ہیں ،اگر وہ نہیں تو ٹیم کچھ نہیں ، وہ ہمارے دلوں میں بیٹھا ہمارا بچہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے مکی آرتھر سے خود رابطہ کیا تھاوہ خود ہمیں اچھے کوچز کے نام دے دیں گے۔مکی آرتھر کے معاملے پر میں آپکو اگلے دس دنوں…

کراچی ٹیسٹ ، پاکستان کے نیوزی لینڈ کیخلاف 4وکٹوں پر 115رنز

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے تک 4وکٹوں کے نقصان پر 115رنز بنا لئے۔ کپتان بابر اعظم 54جبکہ محمد سرفراز 4رنز بنا کر یز پر موجود ہیں۔ عبداللہ شفیق7،امام الحق 24،شان مسعود 3اور سعود شکیل 24رنز بنا کر آئوٹ ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بریکویل نے 2جبکہ سائوتھی اور پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ اس سے قبل شہر قائد کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے…

پاکستانی ٹیم کو پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش

کراچی (پاک ترک نیوز) انگلینڈ نے پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش ہو گئی۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے 167 رنز کا ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، بین ڈکٹ نے 82 جبکہ کپتان بین  اسٹوکس نے 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔  زیک کرولی 41 جبکہ ریحان احمد نے 10 رنز بنائے۔پاکستانی ٹیم بھی پہلی بار اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہوئی ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی…

انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف کلین سوئپ کیلئے مزید 55رنز درکار

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف کلین سوئپ مکمل کرنے کیلئے مزید 55رنز درکار ہیں۔ کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر مہمان ٹیم انگلینڈ نے 167رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 112رنز بنا لئے ہیں۔ بین ڈکٹ50جبکہ کپتان بین سٹوکس 10رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔زیک کرائولی 41جبکہ ریحان احمد 10رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More