امریکا کی کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
نیڈ پرائس نے دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں، اسے رکنا چاہیے۔
دوسری جانب کراچی پولیس آفس حملے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری…