براؤزنگ ٹیگ

#kashmir

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ ، مکمل ہڑتال

سری نگر (پاک ترک نیوز) بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے جانے کی کال دی تھی جس کے پیش نظر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ اپنے پیغام میں حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ وہ اس کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی…

حق خود ارادیت کی جد وجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر سمیت کئی فلاحی منصوبوں میں مصروف ہے۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان حکومت کی مدد سے ملک بھر میں تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر سمیت کئی عوامی فلاحی منصوبوں میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کہا کہ افواج پاکستان کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان…

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کیخلاف یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارتی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے واقعے کے خلاف آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ 5 اگست 2019 کو تاریخ کے سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتاہے،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم ہوئے آج پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں ،لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے…

ترکیہ کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی کھل کر حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ ترکیہ کی جانب سے آزاد کشمیر میں تعلیمی شعبے سمیت آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے اور مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کے ساتھ آزاد کشمیر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاءالقمر کی ملاقات باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے…

کل سے یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ 28مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔28 مئی سے یکم جون تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔28مئی اور29مئی کو کراچی،ٹھٹہ،بدین اور حیدر آباد میں آندھی،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم سے سمندر پار مقیم کشمیری کارکنوں کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سمندر پار مقیم کشمیری کارکنوں کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی کی قیادت میں سمندر پار مقیم کشمیری کارکنوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے تنازعہء جموں و کشمیر اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالت زار کے بارے عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے کے لیے کشمیری کارکنوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر موقع پر کشمیری…

کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔ وفد نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے اور مسائل کے حل کے حوالے سے وزیراعظم کو خراج…

آزاد کشمیر میں تیسرے روز بھی احتجاج، پہیہ جام ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد میں کاروباری مراکز بند ، پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پُرتشدد رخ اختیار کرگئی، کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات سے معطل ہے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح اعلان کیا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پر سو فیصد عملدرآمد نہیں ہوگا تب تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر…

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی صورتحال پر دو ریاستی حل کے حصول کو محفوظ بنانے کے لیے ایک جامع، شفاف اور ناقابل واپسی امن عمل کے جلد از جلد دوبارہ آغاز پر زور دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسرائیل کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال اور غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے فوری خاتمے پر جدو جہد کا مطالبہ کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر…

مقبوضہ کشمیر ،کشتی الٹنے سے چار افراد ہلاک بچوں سمیت 15 لاپتہ

سرینگر (پاک ترک نیوز) کشمیر میں کشتی الٹنے سے کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 15 افراد لاپتہ ہو گئے ۔ بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں ایک کشتی دریا میں الٹ گئی، حادثے میں چار ہلاک جبکہ بچوں سمیت 15افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ حادثے سری نگر کے قریب دریائے جہلم میں پیش آیا ۔مسافروں میں زیادہ تر بچے تھے جو سکول جا رہے تھے اور امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے تھے۔ ایک مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ تقریباً 15 افراد جن میں کئی بچے ہیں، حادثے کے بعد…

مودی کا2019 میں کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےکے بعد پہلی بار مقبوضہ وادی کا دورہ

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مرکزی شہر سرینگر کا دورہ کر رہے ہیں ۔جو 2019 میں متنازعہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو ختم کیے جانے کے بعد مقبوضہ وادی کا ان کا پہلا دورہ ہے۔ مودی کے دورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ،ہزاروں مسلح پولیس اور نیم فوجی دوستوں کو تعینات کیا گیا جبکہ سرینگر میں متعدد نئی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں ۔ متعدد مقامات کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا جبکہ فٹ سٹیڈم کی جانب جانیوالے راستوں پر…

پاکستان کا ماہ رمضان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ماہِ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں دی جائیں۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ہم غزہ میں ماہ صیام کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر…

نگران وزیرِ اعظم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد پہنچ گئے

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد پہنچ گئے ۔ وزیرِ اعظم سے مظفر آباد میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مسئلہ کشمیر کا حتمی و منصفانہ حل صرف اور صرف اقوام متحدہ سلامتی…

کشمیراور فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کے ماتھے کا داغ بن چکی ،شہباز شریف

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا کہناہے کہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کے ماتھے کا داغ بن چکی ہے۔مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ یوم یکجہتی کشمیر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا اور دنیا میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے…

یوم کشمیر: صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جموں کشمیر کا حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، پاکستان…

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بھارت کی جانب سے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں جہاں آج عام تعطیل کا اعلان ہے وہیں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیرِ اہتمام ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔ اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی…

نگران وزیر اعظم کا یوم حق خود ارادیت کے موقع پر کشمیریوں کیلئے پیغام

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان انوار الحق کاکڑ نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔ نگران وزیراعظم کی جانب سے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر کہا گیا ہے کہ آج دنیا بھر کے کشمیری اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان (یو این سی آئی پی) کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جس کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا فیصلہ جمہوری طریقے سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کیا جائے گا۔…

اگر ہم نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں نکالا تو ہمارا حشر بھی غزہ جیسا ہو گا۔فاروق عبداللہ

سری نگر (پاک ترک نیوز) بھارت کے زیرقبضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر ہم نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نہیں نکالا تو ہمارا حشر بھی غزہ اور فلسطینیوں جیسا ہو گا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگربھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا نہیں کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب جموں و کشمیر کو بھی غزہ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا اور لوگ فلسطینیوں کی طرح تکلیف اُٹھائیں گے۔ فاروق عبداللہ نے…

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،نگران وزیراعظم

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔کوئی بھی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، بھارت اپنی حد میں رہے اپنی حد کراس نہ کرے، مقبوضہ کشمیر کا یکطرفہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔ نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیری قیادت سے مل کر فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جلد ہی…

پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ،غزہ میں جنگ بندی کے منتظر ہیں ،دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ہے۔پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا منتظر ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے منتظر ہوں کیونکہ جنگ بندی سے غزہ کے متاثرین تک امداد پہنچانے میں مدد ملے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ یو اے ای کے دورہ کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم یکم دسمبر کو یواے ای میں ورلڈ کلائمٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔رواں ہفتے ڈنمارک، سویڈن اور فن…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More