براؤزنگ ٹیگ

#kashmiri

دنیا بھر میں کشمیری بھارت کا یوم آزادی کو آج یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں

مظفر آباد(پاک ترک نیوز) دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو آج یوم سیاہ منا رہے ہیں اور وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور برہان وانی چوک سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔بھارت نے 7 دہائیوں سے زائد عرصہ سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے جس کے خلاف بھارت کے یوم آزادی کو ہر سال لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ کشمیری یوم سیاہ کے دوران اقوام متحدہ سے استصواب رائے کے…

کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

سرینگر(پاک ترک نیوز) کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر آزادی کے حق اور بھارتی ناجائز فوجی قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔قرار داد الحاق پاکستان 19جولائی 1947کو سری نگر میں منظور کی گئی تھی۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان اس تجدید عہدکے ساتھ منا رہے ہیں ۔کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں و کشمیر کے پاکستان میں مکمل انضمام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ…

مقبوضہ وادی ،قابض بھارتی افواج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا

سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔گزشتہ روز میں شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد 17ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر کو بارود سے اُڑا دیا جس سے گھر میں موجود ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بارودی مواد کے…

قابض بھارتی افواج نے بربریت کی انتہاکردی ،مزید4کشمیری شہید

سری نگر (پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج کی جارحیت جاری ہے ۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے مزید 4کشمیریوں کو شہید کردیا ۔تین روزمیں کشمیری شہدا کی تعداد 10ہو گئی ۔ سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ اسی طرح ضلع پلوامہ میں بھی بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شید کیا۔ قابض بھارتی فوج نے سری نگر اور پلوامہ میں سرچ آپریشن کے بہانے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال…

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی درندگی،3کشمیری شہید

سرینگر(پاک ترک نیوز) قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیری میں مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ ریاستی دہشتگردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی قابض فوج نے ضلع بارہمولہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ اور تشدد کر کے شہید کر دیا۔ نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض فوج کے آپریشن کے دوران انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی جبکہ نام نہاد آپریشن کے دوران کسی بھی شہری کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں 3کشمیری نوجوان شہید کردیئے

سرینگر( پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں 3نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔دوسری جانب سرینگرمیں 4 نوجوانوں کوگھروں سے گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تینوں نوجوانوں کوضلع بڈگام میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس گئے خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔ قابض بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے3 نوجوانوں کوشہید کرنے کے بعد بھی بڈگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ…

قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری،مزید3کشمیری شہید

سرینگر(پاک ترک نیوز)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے ۔ بھارتی فورسز نے مزید3کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیری نوجوانوں کے بھارتی فورسزکے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔سرچ آپریشن کے نام پربھارتی فوجی گھروں میں گھس کرکشمیریوں کوہراساں کررہے ہیں۔سرینگراوردیگرعلاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More