براؤزنگ ٹیگ

#kazakistan

قازقستان، پاکستان ٹرانس افغان ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈور کا آغاز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قازقستان، پاکستان نے ٹرانس افغان ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈور کا آغاز کیا۔ قازقستان اور پاکستان کے درمیان بہتر دو طرفہ تعلقات نئے افق پر پہنچ گئے ہیں۔ قازقستان ریلوے کے ذیلی ادارے KZT ایکسپریس اور پاکستان کی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ساتھ قاز ٹریڈ سینٹر فار ٹریڈ پالیسی ڈویلپمنٹ کمپنی کے اشتراک سے ایک نئے تجارتی راستے کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ راستہ شمال مشرقی قازقستان سے ازبکستان، افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہوا اور آگے سمندر کے راستے متحدہ عرب امارات میں جبل علی…

ترک ریاستوں کو عالمی طاقت کی دشمنی روکنے کیلئے اپنی صفوں کو مضبوط کرنا چاہئے ،ترک وزیر خارجہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی کہنا ہے کہ ترک ریاستوں کو عالمی طاقت کی دشمنی روکنے کیلئے اپنی صفوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے آذربائیجان کے سوشا شہر میں آرگنائزیشن آف ترک سٹیٹس (OTS) کے سربراہی اجلاس میں کہا کہعالمی طاقت کی دشمنی کو ہمارے جغرافیہ میں پھیلنے سے روکنے کے لیے، ہمیں اپنی صفوں کو مضبوط کرنا چاہیے اور اپنی مشترکہ خوشحالی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہیے۔اس بلاک میں آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان اور ترکیہ…

پاکستان ،ترکیہ اور آذربائیجان باہمی دلچسپی اور مسائل پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں ،وزیراعظم

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ،ترکیہ اور آذربائیجان باہمی دلچسپی اور مسائل پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں ۔ قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی سربراہی سمٹ کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علییوف نے شرکت کی ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سربراہی اجلاس کی سطح پر پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ…

آذربائیجان، قازقستان اور ازبکستان کا یورپی یونین کو بجلی برآمد کرنے کیلئے مشترکہ توانائی منصوبہ تیار

باکو (پاک ترک نیوز) وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان اقتصادی انضمام کی کوششیں زور پکڑ رہی ہیں۔ آذربائیجان، قازقستان اور ازبکستان یوروپی یونین کو بجلی برآمد کرنے کے لئے اپنے پاور گرڈ کو جوڑنے کے لئے سبز توانائی کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ تینوں ممالک کے توانائی کے وزراء نے مئی کے اوائل میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ بنیادی طور پر ہوا اور شمسی توانائی کو بروئے کار لا کر بجلی کی برآمد کی اپنی مشترکہ صلاحیت کو تلاش کیا جا سکے۔ قازقستان کے وزیر توانائی المصدام…

قازقستان :سابق وزیر کو بیوی پر تشدد اور قتل کے جرم میں 24 سال قید

آستانہ (پاک ترک نیوز) قازقستان میں سابق وزیر کو بیوی پر تشدد اور قتل کے جرم میں 24 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ قازقستان کی اعلیٰ عدالت نے ایک سابق وزیر اقتصادیات کو اپنی اہلیہ پر تشدد اور قتل کرنے کے جرم میں 24 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 44 سالہ کوانڈیک بشمبایف کو پیر کو سپریم کورٹ نے قصوروار پایا اور سزا سنائی۔ اس کے مقدمے کی سماعت، جو گزشتہ سات ہفتوں کے دوران براہ راست نشر کی گئی ہے، کو حکام کی جانب سے یہ پیغام دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ اشرافیہ کے ارکان اب قانون سے بالاتر نہیں…

قازقستان نے امارات اسلامیہ کو کالعدم گروپوں کی فہرست سے نکال دیا

آستانہ (پاک ترک نیوز) قازقستان نے امارت اسلامیہ کو کالعدم گروپ کی فہرست سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قازقستان کے سفیر علیم خان یاسین گالدیف نے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں کہا کہ ان کے ملک نے امارت اسلامیہ کو ان گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے جن کی اس ملک میں سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد تکل نے علیم خان یاسین گالدیف کے حوالے سے کہا کہ قازقستان افغانستان کے ساتھ اپنے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ ضیا احمد…

قازقستان :کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے22 کان کن ہلاک

آستانہ(پاک ترک نیوز) قازقستان میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی کے واقعے میں22 کان کن ہلاک ہوگئے۔ قازقستان کے وسطی علاقے میں واقع انڈسٹریل زون میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 22 کان کن ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو کارروائیاں شروع کردیں۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں 200 کان کن موجود تھے۔ برطانوی سٹیل کمپنی کی نگرانی میں کام کرنے والی کان میں 2 ماہ کے دوران آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ…

حالیہ تاریخ میں دارالحکومت تبدیل کرنے والے آٹھ ملکوں میں پاکستان بھی شامل

لاہور (پاک ترک نیوز) انسانی تاریخ میں لاتعداد شہروں نے دارالحکومت یا دار االخلافہ کے طور پر اپنا تشخص تسلیم کروایا ہے۔مگر وقت کے ساتھ اقوام کے عروج وزوال نے شہروں کو انکی اس حیثیت سے محروم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔البتہ حالیہ تاریخ میں بیسویں صدی کے آغاز سے اب تک صرف آٹھ ملک ہیںجنہوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے دارالحکومتوں کو ایک سے دوسرے شہر منتقل کیا ہے یا اسکے لئے نئے شہر بسائے ہیں۔ اپنے دارالحکومت تبدیل کرنے والے ان آٹھ ملکوں میںبلترتیب روس، پاکستان،برازیل،آئیوری…

ترک ممالک نے IMFکے مقابلے میں TIF قائم کرلیا

انقرہ ( پاک ترک نیوز ) ترک زبان بولنے والے آٹھ ممالک کی تنظیم (OTS) نے ترک انویسٹمنٹ فنڈ قائم کیاہے ۔ جسےآنے والے برسوں میں ترک ریاستوں میں معاشی تعاون کے لیےعالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے مقابلے کا فنڈ قرار دیا جارہا ہے ۔ ترک ریاستوں نے یہ تاریخی معاہدہ ترکیہ کے دارلحکومت انقرہ میں غیر معمولی سربراہی اجلاس کے موقع پر کیا ۔ جو "ڈیزاسٹر-ایمرجنسی مینجمنٹ اور انسانی امداد" کے موضوع پر بلایا گیا تھا ۔ اس معاہدے پر ترکیہ ، آذربائیجان ، قازقستان ، کرغزستان اور ازبکستان نے دستخط کیے ہیں ۔ ترک…

قازقستان پابندیوں سے مشروط مصنوعات کی برآمد پر کنٹرول کو مضبوط بنائے گا

آستانہ (پاک ترک نیوز) قازقستان امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد پانبدیوں کے تناظر میں روس کو برآمد کی جانے والی اشیاپر نظر رکھنے کے لئے ٹریکنگ کا نیا نظام متعارف کروائے گا۔ یہ بات قازقستان کے وزیر خزانہ یرولان جماؤ بائیف نے اس بارے میں مجلس (پارلیمنٹ کے ایوان زیریں) کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ"ہم پابندیوں کے تابع مصنوعات کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ایک اضافی نظام شروع کریں گے۔ اگر کوئی ایسی چیز ہے جو ہماری توجہ سے بچ جاتی ہے، تو ہم…

قازقستان میں بانی صدر کے خاندان کو حاصل آئینی استثنیٰ ختم

آستانہ (پاک ترک نیوز) قازقستان کی حکومت نے ملک کی آئینی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں اپنے بانی صدر کے خاندان کو اآئین میں دیا گیا قانونی استثنیٰ ختم کر دیا۔ ملک کی صدارتی پریس سروس کے مطابق صدر قاسم جومارت توکایف نے بدھ کی شب بانی صدر کے خاندان کو حاصل استثنیٰ کے قانون کو منسوخ کرنے کے بل پر دستخط کیے جس میں ان کے پیشرو نورسلطان نذربایئوف کے خاندان کے لیے استثنیٰ شامل تھا۔تاہم یہ اقدام خود نذر بائیوف کے استثنیٰ کو ختم کرنے سے روکتا ہے۔ جو وسطی ایشیائی ملک کے آئین میں درج ہے۔ یہ قازق…

روس، قازقستان اور ازبکستان "سہ فریقی گیس یونین” بنانے پر آمادہ ہو گئے

آستانہ(پاک ترک نیوز) قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نےکریملن میں ہونے والی ملاقات میں ازبکستان کے ساتھ مل کر "سہ فریقی گیس یونین" کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ بات قاز ق صدرکے پریس سیکرٹری روسلان زیلدیبے نے بدھ کے روز میڈیا کو بتائی۔انہوں نے کہا کہ 28 نومبر کو سربراہ مملکت کے ماسکو کے دورے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی جانب سے کچھ سوالات سامنے آئے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، یہ نوٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ کریملن میں قازقستان اور روس کے صدور کے درمیان ہونے…

قازقستان میں سینیٹ کے انتخابات 14جنوری اوراسمبلی کے الیکشن جون 2023میں ہونگے

آستانہ (پاک ترک نیوز) قازقستان میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات 14جنوری 2023کو ہونگے۔ جبکہ ایوان زیرں کے انتخابات آئندہ سال جون میں کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ قازق صدر قاسم جومارت توکایف نےہفتہ کے روز اپنے عہدے کا ایک بار پھر حلف اٹھانے کے بعد14 جنوری کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات کرانے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ"14 جنوری 2023 کو جمہوریہ قازقستان کی پارلیمنٹ کی سینیٹ کے انتخابات کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔اس کے لئے جمہوریہ قازقستان کی…

وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر سے ملاقات

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی CICA سربراہی اجلاس کے موقع پر قازقستان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج آستانہ، قازقستان میں CICA سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر قاسم ژومارت توکایئف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، باہمی روابط اور توانائی سمیت دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون پر پیشرفت کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے ستمبر 2022 میں سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر قازق صدر کے ساتھ اپنی…

ایشیا ایک ایسا خطہ ہے جہاں طاقت کے نئے مراکز ابھر رہے ہیں، پوٹن

آستانہ (پاک ترک نیوز) قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایشیا میں باہمی رابطوں اور اعتماد سازی کے اقدامات پر (سیکا) کانفرنس میں اپنے خطاب میںروس کے صدر پوٹن نے کہاہے کہ موجودہ عالمی مالیاتی نظام نے کرہ ارض پر موجود "سنہری ارب" کو دوسروں کی قیمت پر رہنے کی اجازت دی ہے۔ روس عالمی مالیاتی نظام کے اصولوں پر نظر ثانی کے حق میں ہے۔ جمعرات کے روز اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ایشیا ایک ایسا خطہ ہے جہاں طاقت کے نئے مراکز ابھر رہے ہیں، پوٹن نے زور دے کر کہا کہ یہ براعظم کثیر قطبی عالمی نظام کی طرف…

روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے کوشاں ہیں،ترک صدر

آستانہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ ہمارا مقصد رکاوٹوں کے باوجود روس-یوکرین جنگ میں خونریزی کو جلد از جلد روکنا ہے۔ وہ جمعرات کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایشیا میںباہمی رابطوں اور اعتماد سازی کے اقدامات (سیکا) کی چھٹی سربراہی کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے صدر اردوان نے کہا کہ تنازع کے منفی اثرات کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور متحارب فریقوں کے ساتھ ترکی کی بھرپور کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔ استنبول میں اناج کی برآمد کا معاہدہ جولائی میں طے پایا اور…

بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کیلئے بھارت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، شہباز شریف

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہیں لیکن سنجیدہ ، بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کےلئے بھارت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کےلئے مسئلہ فلسطین حل کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ انہوں نے سی پیک کوپورے خطے کی ترقی کےلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ کا اہم منصوبہ ہے اس سے پاکستان سمیت پورے خطے میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ قازقستان میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے…

وزیرِاعظم شہباز شریف قازقستان پہنچ گئے

استانہ(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قازقستان پہنچ گئے ۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف (CICA) سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر قازقستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایشیاء میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس Conference on Interaction and Confidence Building Measures in Asia (CICA) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کل اجلاس سے خطاب کریں…

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قازقستان روانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان روانہ ہو گئے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خزانہ قازقستان Yerulan Zhamaubayev نور سلطان بازیف ایئرپورٹ آستانہ پر وزیرِ اعظم کا استقبال کریں گے جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہِ راست نشر کرے گا۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم آذربائیجان کے صدر الہام عالئیوف (Ilham Aliyev) سے ملاقات کریں گے اور قازقستان کے صدر قاسم ژورمات توکائیف (Kassym Jomart Tokayev) کی طرف سے سیکا میں شریک سربراہانِ ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت…

وزیراعظم CICAکے چھٹے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان جائیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سی آئی سی اے کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ ہو نگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 12-13 اکتوبر 2022 کو قازقستان کے شہر آستانہ میں CICA کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام پر مشتمل وفد وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوگا. وزیر اعظم 13 اکتوبر 2022 کو CICA کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وہ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایشیا بھر کے ممالک کے درمیان بات چیت، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More