براؤزنگ ٹیگ

#keletric

نیپرا نے بجلی 3روپے99پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرانے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ۔بجلی3روپے 99پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشین بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو جون کے مہینے کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہو گی ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں 3.12 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عوام کیلئے بری خبر بجلی کی قیمتوں میں 3.12روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے دسمبر کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا یکم اور دو فروری کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ درخواست میںبجلی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اہل کراچی کو 1 روپے 79 پیسے سستی بجلی ملنےکا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیز کمپنی نے اپنی درخواست میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More