براؤزنگ ٹیگ

#KemalKılıçdaroğlu

کمال کلچدار اولو کا سورج 13سال بعد غروب ہو گیا، ترکیہ کی بانی ریپبلکن پیپلز پارٹی نے اوزال کو نیا سربراہ چن لیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی مرکزی اپوزیشن پارٹی ریپبلکن پیپلز پارٹی نے صدر رجب طیب اردوان اور اس کے حکمران سیاسی اتحاد کے ہاتھوں تباہ کن انتخابی شکست کے پانچ ماہ بعد کمال کلچدار اولو کی جگہ ایک غیر تجربہ کار سابق فارماسسٹ اوزگور اوزال کو پارٹی کا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) نے اتوار کی شب دیر گئے انقرہ میں پارٹی کی گھنٹوں طویل 38 ویں کانگریس میں اوزگور اوزال کے حق میں فیصلہ سنا دیا جس سےکمال کلچدار اولو کی 13 سالہ مدت ختم ہو گئی۔جن پر الزام ہے کہ انہوں نے مئی میں…

کلچدار اولو کو اب پارٹی میں قیادت کے لئے بڑے مقابلے کا سامنا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) نے باضابطہ طور پر اپنی 38ویں دو روزہعمومی کانگریس کے 4اور5 نومبر کو انعقاد کا شیڈول جاری کیا ہے۔ جہاں پارٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ 26 ستمبر کو ہونے والے پارٹی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ جب پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو بورڈ سے مجوزہ تاریخوں کی منظوری لی گئی۔ دریں اثنا جاری ملک کے تمام 81 صوبوں میں جاری صوبائی کانگریس جنکا مقصد نئی صوبائی انتظامیہ کا انتخاب کرنا اور آئندہ عام…

کلچدار اولو نے انقرہ کے پارٹی مئیر منصوریاوا کی دوبارہ نامزدگی کا اعلان کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے رہنما کمال کلچدار اولونے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ منصور یاوا ایک بار پھر دارالحکومت انقرہ میں اگلے سال مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں میئر کے عہدے کے لیے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ کلچدار اولونے 10 ستمبر کو انقرہ میں سی ایچ پیکے 100 ویں سالہ میموریل فاریسٹ کے افتتاح کے دوران صحافیوں اور پارٹی کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے یاواکی امیدواری کی تصدیق کی۔ یاوا جنہوں نے 2019 کے انتخابات میں 50.9 فیصد ووٹ…

یونان کا ترک صدر اردوان کی کامیابی کا خیر مقدم

ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونان نے ترکیہ کے مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونیوالے رجب طیب اردوان کی کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ یونان کی جانب سے اہم سوال یہ نہیں کہ اردوان یا ان کے مخالف رہنما کمال کلیک داراوغلو کامیاب ہوں گے بلکہ وہ تاریخی طور پر خراب تعلقات میں بہتری کیلئے پرامید ہیں ۔ یونان کے امریکن کالج میں انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل افیئرز کے ڈائریکٹر کونسٹنٹینوس فیلیس نے کہاکہ یہ افراد کا معاملہ نہیں ہےبلکہ ترکیہ کی خارجہ پالیسی کا مسئلہ ہے ۔لیکن چونکہ اردوان ایک آمرانہ نظام چلاتے ہیں، اگر وہ کسی…

صدر اردوان کی جیت پر ترکیہ بھر میں جشن کا سماں

انقرہ (پاک ترک نیوز) رجب طیب اردوان کی جیت پر ترکیہ بھر میں جشن کا سماں ہے ۔ ملک کی سپریم الیکشن کونسل اور سرکاری انادولو ایجنسی کے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نےصدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد دوسرے مرحلے کامیاب ہو گئے ہیں ۔ سپریم الیکشن کونسل کے مطابق، تقریباً تمام ووٹوں کی گنتی کے ساتھ، اردوان نے اتوار کو دوسرے راؤنڈ میں 52.14 فیصد ووٹ حاصل کیے، اور اپنے حریف، کمال کلیک دار اوغلو کو شکست دی، جنہوں نے…

کمال کلچداراولوشکست کے بعد اپنی تقریر میں ہار ماننے کا حو صلہ نہ کر سکے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ہم آج بھی یہیں ہیں اور ہمارا مارچ جاری رہے گا تاکہ ملک کو امن اور خوشحالی دے سکیں۔ ہم نے ماضی کے مقابلے میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر رجب طیب اردوان سے چار فیصد ووٹوں سے شکست کھانے کے بعد اتوارکی شب اپنی تقریر میں کمال کلچداراولو نے رن آف میں اپنی شکست تسلیم کرنےسے بچتے ہوئے کیا۔ ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے رہنما جنہیں چھ پارٹیوں کے اپوزیشن اتحاد نے نامزد کیا تھا نے ان اڑھائی کروڑ شہریوں پر فخر کیا جنہوں نے انہیں ووٹ دیا۔تاہم کلچدار…

ترکیہ میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل اردوان اور کمال کلیگ میں سخت مقابلہ متوقع

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا ،ترک صدر رجب طیب اردوان اور کمال کلیگ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔ یاد رہے کہ ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح برتری نہیں لے سکا تھا۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں ترک صدر اردوان نے 49.5 اور کمال کلیگ داراوغلو کو 44.9 فیصد ووٹ ملے تھے۔انتخابات میں تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سینان اوعان صدر اردوان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔سینان اوعان کو پہلے مرحلےمیں 5.17 فیصد ووٹ…

ترکیہ کا نیاصدر کون ،فیصلہ اتوار کو ہوگا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اتوار کو صدارتی انتخابات کے اہم دوڑ میں اپوزیشن کے امیدوار کمال کلیک دار اوغلو کا سامنا کریں گے۔ ترک صدر اردوان گزشتہ 20سال سے زائد عرصے تک ملک پر حکمرانی کی ہے۔ 14مئی کو ہونیوالے اتنخاب میں ترک صدر اردوان نے 49.5 فیصد ووٹ حاصل کیے، جب کہ کلیک دار اوگلو نے پہلی دوڑ میں 44.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ تیسرے امیدوار، سینان اوگن، جو ترک عوام کے لیے ایک ناواقف شخصیت ہیں، نے الٹرا نیشنلسٹ اتحاد کی حمایت سے 5.2 فیصد ووٹ لیے۔کوئی بھی صدارتی امیدوار مطلوبہ…

اردوان کے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں جیت کے امکانات مزید بڑھ گئے

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جیت کے امکانات مزید بڑھ گئے ۔ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سینان اوگن نے صدر طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ سینان اوگن نے انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں عوامی اتحاد کے امیدوار جناب رجب طیب اردوان کی حمایت کریں گے۔سینان اوگن کی جانب سے اردوان کی حمایت کے اعلان کے بعد حزب اختلاف کے امیدوار کمال…

ترکیہ ،صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28مئی کو ہو گا

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ میں صدارتی انتخابات 28 مئی کو ہونے والے ہیں کیونکہ پہلے مرحلے میں کسی بھی امیدوار نے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کیے تھے۔ ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل نے بتایا کہ صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو 49.5 فیصد ووٹ حاصل کیے، ان کے اہم حریف کمال کلیک دار اوغلو کو 44.89 فیصد ووٹ ملے۔ 64 ملین سے زیادہ لوگ پانچ سالہ مدت کیلئے صدر اور پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے ووٹ دینے کے اہل تھے۔ جولائی 2018 میں، اردوان کی صدارت جیتنے کے ایک ماہ بعد، ترکیہ نے وزیر اعظم کے عہدے کو…

صدارتی رن آف الیکشن میں کس کی حمایت کرنی ہے ۔فیصلہ چند روز میں کریں گے، سینان اوغان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پانچ فیصد ووٹ حاصل کرنے والےاے ٹی اے الائنس سے تعلق رکھنے والے سینان اوغان کا کہنا ہے کہ وہ چند دنوں میں اپنا فیصلہ کریں گے کہ صدارتی رن آف ا لیکشن میں کس کی حمایت کرنی ہے۔ گذشتہ شب دیر گئے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں اوغان نے اپنی حمایت حاصل کرنے کے لیے دو دعویداروں سے اپنی چار توقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پی کےکے، فیٹواور حزب اللہ سمیت تمام قسم کی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی۔ یہ ہمارے لیے ناگزیر ہے۔ مہاجرین کو ایک مخصوص…

ترکیہ کے صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں جائیں گے: الیکشن کونسل

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک الیکشن کونسل کا کہنا ہے کہ ترکی کے صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق ترکی کے الیکٹورل چیف احمد ینر نے ملک کی سپریم الیکشن کونسل کے سرکاری نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کے اعلیٰ داؤ والے صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے کی طرف جائیں گے ۔ کونسل نے بتایا کہ صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو ہونیوالے انتخابات میں49.5 فیصد ووٹ حاصل کیے، ان کے اہم حریف کمال کلیک دار اوغلو نے 44.89 فیصد ووٹ حاصل کیے۔چونکہ دونوں امیدواروں میں سے کسی نے بھی…

کلچدار اولو کا بڑا اعلان۔ ہم ترکیہ کو واپس پارلیمانی نظام کی طرف لے جائیں گے

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ میںاپوزیشن کے صدر کے مشترکہ امیدوار کمال کلچدار اولو نے کہا ہےکہ14 مئی کے انتخابات میں قائم ہونے والی اگلی پارلیمنٹ ترکی کے حکومتی ماڈل کو دوبارہ پارلیمانی نظام کی طرف لے جائے گی۔یہاں تک کہ حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی بھی اس تبدیلی کی حمایت کرے گی۔ گذشتہ شب دیر گئے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ مضبوط پارلیمانی نظام کی واپسی کی حمایت کرتے ہیں وہ پارلیمنٹ میں اکثریت میں ہوں گے۔ اے کے پارٹی کے نائبین بھی اس کی توثیق کریں گے کیونکہ انہوں نے دیکھا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More