وزیراعظم شہباز شریف کا کینیا کے صدر کو فون ،ارشد شریف قتل کی تحقیقات پر زور
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون ،ارشد شریف کے قتل کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی میت کی واپسی کیلئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔
وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی اور انہیں پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر تشویش سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر کینیا کے صدر…