ترکیہ کا سفر،استنبول میں مصروف دن(قسط نمبر2)
تحریر۔ عارف الحق عارف
بدھ ۵ اکتوبر بروز کو ہمارا پورا دن بہت ہی مصروف گزرا۔اس کا اندازہ لگانے کےلئے صرف یہ جاننا بہتر ہوگا کہ ہم نے صبح سے رات کے ۸ بجے تک ہمارے steps کی تعداد ۲۲۶۵۹ ہوچکی تھی۔ہمارے پروگرام میں توپ کاپی اور قصر ڈولما باغیچہ دیکھنا شامل تھے۔لیکن ایک دن پہلے استنبول یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے سربراہ اور ہمارے ترک دوست ڈاکٹر خلیل طوقار نے اپنی یونیورسٹی کے شعبہ میں پاک ترک تعلقات پر ایک سیمنار میں شرکت کی دعوت دی۔جس کا وقت ساڑھے تین بجے مقرر تھا۔ہمیں ہر حال میں اس میں…