عام انتخابات 10 نومبر کرانے کی پلاننگ ہے، خرم دستگیر
گوجرانوالہ (پاک ترک نیوز) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہان نے مل کر کرنا ہے لیکن یہ فیصلہ آئینی ہو گا۔ابھی تک تو ہماری 10 نومبر کی پلاننگ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلی خود تحلیل ہوتی ہے تو الیکشن کیلئے ساٹھ دن ہوں گے، ایک آپشن یہ ہے کہ اگر وزیر اعظم ایک دن پہلے بھی اسمبلی توڑ دیں تو پھر 90 دن بنتے ہیں۔نوے روز کے حساب سے دس نومبر کی تاریخ بنتی ہے، ابھی تک تو ہماری 10 نومبر کی پلاننگ ہے،وزیر توانائی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ میں رکاوٹ…