براؤزنگ ٹیگ

#khyber

سینیٹ کی 19 نشستوں کیلئے پولنگ جاری ، کے پی میں انتخابات ملتوی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سینیٹ کی 19 نشستوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ جاری ہے۔خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی 19 نشستوں کے لیے 59 امیدوار مد مقابل ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ جبکہ 18 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ سینیٹ کی 19 خالی نشستوں کے لیے آج قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سینیٹر کا…

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی

خیبر (پاک ترک نیوز) پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم سرحد بند کر دی جس کے باعث دونوں اطراف سے آمد و رفت معطل ہو گئی۔ طورخم زیرو پوائنٹ پر سائن بورڈ نصب کر رہے تھے جس پر افغان سکیورٹی حکام نے اعتراض کرتے ہوئے طورخم سرحدی گزر گاہ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔ جس سے درآمد ، برآمد ، ٹرانزٹ سمیت پیدل آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ 6 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بھی طورخم سرحد بند کر دی گئی تھی جس کے باعث تقریبا 10 روز کیلئے دو طرفہ…

طور خم بارڈر 9 روز بعد کھول دیا گیا

خیبر(پاک ترک نیوز) طورخم بارڈر 9 روز بعد افغانستان کی جانب سے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد کھول دیا گیا۔ طور خم بارڈر کے دونوں جانب سے گیٹ کھلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔افغانستان سے دو گاڑیاں پاکستان داخل ہوگئی ہیں، آمدورفت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستانی ناظم الامور سے ملاقات میں افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بارڈر کھولنے کی درخواست کی تھی جس پر…

طورخم بارڈر پر گاڑیوں پر پہاڑی تودہ گر گیا ،ہلاکتوں کا خدشہ

خیبر(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر طورخم سرحد کے قریب گاڑیوں پرپہاڑی تودہ گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ضلع خیبر طور خم سرحد کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ کنٹینرز پر گر گیا۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد افراد کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ حادثے کے فوری بعد ملبے ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ گاڑیوں کا عملہ گاڑیوں میں پھنس گیا۔ فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More