ٹونی بلنکن ہنگامی دورے پر یوکرین پہنچ گئے
واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایک ہنگامی دورے پر یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچے ہیں۔ جس کے دوران وہ واشنگٹن سے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے کے معاملات پر بات چیت کرکریں گے۔
امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میںذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلنکن یوکرینی باشندوں کوامریکہ اور اتحادیوں کے تعاون کی یقین دہانی کروانے گئے ہیں جو ظاہر ہے کہ بہت مشکل وقت میں ہیں۔
ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بلنکن کے ساتھ سفر کرنے والے نامہ نگاروں کو بریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہاں…