براؤزنگ ٹیگ

#kimjonang

پیوٹن اور کم جونگ ان کی باری باری ڈرائیونگ

پیانگ یانگ(پاک ترک نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے روسی ساختہ اورس لیموزین میں ایک دوسرے کے لیے باری باری ڈرائیور حیثیت اختیار کی۔ روس کے سرکاری میڈیا کی بدھ کے روز جاری ہونے والی ویڈیو اور رپورٹ کے مطابق اپنے شمالی کوریا کے جاری دروے کے موقع پر پوٹن نے کم کو ایک لگژری گاڑی تحفے میں دیہے۔صدر پوٹن کا یہ پیانگ یانگ کا پہلا دورہ ہے جو کسی روسی صدر کا 25برس میں اپنے اتحادی ملک کا پہلا دورہ تھا۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان منعقدہ عوامی رابطوں کے موقع پر،…

کم جونگ ان کا جزیرہ نما کوریا کی ممکنہ اتحاد کیلئے ایک بڑی یادگار کو ہٹانے کا فیصلہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے والد کے اتحاد کی یادگار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شمائی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے جزیرہ نما کوریا کے ممکنہ دوبارہ اتحاد کیلئے ایک بڑی یادگار کو ہٹانے کا عزم ظاہر کیا جسے ان کے والد نے پیانگ یانگ میں تعمیر کیا تھا، اور اسے "آنکھوں کا نشان" قرار دیا تھا۔ پیانگ یانگ میں سپریم پیپلز اسمبلی (ایس پی اے) کے اجلاس میں تقریر کے دوران کم کی کال شمالی کوریا کے رہنما کے حالیہ جنگی بیانات کے سلسلے میں تازہ ترین تھی، جس…

اگر اشتعال دلایا گیا تو جنوبی کوریا اور امریکا کو ’تباہ‘ کر دیں،کم جونگ اُن

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ اگر اشتعال دلایا گیا تو جنوبی کوریا اور امریکا کو ’تباہ‘ کر دیں۔ تفصیلات کےم طابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ اگر وہ جنوبی کوریا اور امریکہ کو سیول اور واشنگٹن کو نشانہ بناتے ہوئے جنگی بیانات کے ایک اور دور میں فوجی تصادم کا آغاز کرتے ہیں تو وہ "مکمل طور پر تباہ" کر دیں۔ 2023 میں امریکہ اورجنوبی کوریا نے فوجی اور سیاسی تعاون کو بڑھایا کیونکہ شمالی کوریا نے ہتھیاروں کے ریکارڈ تعداد میں…

کسی نے چڑھائی کی تو جوہری حملے سے دریغ نہیں کریں گے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کا کہنا ہے کہ کسی نے چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو جوہری حملہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جون اُن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل کے تجربات شمالی کوریا کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہیں۔کسی نے چڑھائی کی کوشش کی تو جوہری حملہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس سے قبل امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات پر مشترکہ بیان میں کہا کہ شمالی کوریا بغیر پیشگی شرائط کے…

شمالی کوریا رہنماکم جونگ ان کا امریکہ، جنوبی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے رہنما نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دعوی کیاہے کہ کم جونگ اُن نے امریکہ، جنوبی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا معائنہ کیا ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل اور پرل ہاربر میں امریکی فوجی اڈے سمیت "بڑے ہدف والے علاقوں" کی جاسوس سیٹلائٹ تصاویر کا معائنہ کیا ہے۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) نے کہا کہ کم نے پیانگ…

شمالی کوریائی رہنما کم جونگ روسی شہر آرٹیوم پہنچ گئے،ہائپر سونگ میزائل اور جوہری تنصیبات کا معائنہ

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے پریمورسکی علاقے کے گورنر اولیگ کوزیمیاکو نے ولادی ووستوک کے شمال مشرق میں تقریباً 40 کلومیٹر (25 میل) شمال مشرق میں واقع شہر آرٹیوم میں شمالی کوریا کےرہنما کِم جونگ ان کی آمد کا اعلان کیا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے روس کے ہائیپرسونک کنزال میزائلوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک، جوہری صلاحیت کے حامل بمباروں کا روسی خلائی، ملک کے مشرق بعید میں فوجی اور دیگر تکنیکی تنصیبات کے اپنے دورے کے تازہ ترین اسٹاپ میں معائنہ کیا۔ کوزیمیاکو نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دکھایا…

پیوٹن نےشمالی کوریا کے دورے کی دعوت قبول کر لی

ماسکو(پاک ترک نیوز ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت قبول کر لی۔گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد کم جونگ ان نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی تھی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات روسی سپیس سینٹر میں ہوئی اور روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو سپیس سینٹر کا دورہ کرایا۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روسی صدر سے ملاقات میں دفاع اور ٹیکنالوجی تعلقات سمیت مختلف امور پر…

کم جونگ ان اور پیوٹن کے درمیان پانچ گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات ختم

ووسٹوچنی (پاک ترک نیوز)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روس میں ملاقات ختم کر دی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات چیت چار سے پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔ کم نے پیوٹن کو روس کو یوکرین کیخلاف جنگ میں مکمل اور غیر مشروط حمایت کی پیشکش کی اور کہا کہ پیانگ یانگ "سامراج مخالف" محاذ پر ہمیشہ ماسکو کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بذریعہ ٹرین روس پہنچ گئے ہیں ۔جہاں پرائموری ریجن کے کھسان ریلوے سٹیشن پر انکا استقبال روس کے قدرتی وسائل کے…

کم جونگ اور پیوٹن کی ملاقات سے چند گھنٹے قبل شمالی کوریا کا 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی روس میں ملاقات سے چند گھنٹے شمالی کوریا نے دوبیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ووسٹوچنی کاسموڈروم میں اپنی سربراہی ملاقات کی ہے اس سے قبل پیانگ یانگ کی جانب سے اپنے مشرقی ساحل سے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے کہا کہ کم جونگ ان صبح روسی صدر پوٹن سے ملاقات…

کم جونگ ان روس پہنچ گئے،پوٹن سے آج ملاقات ،خلائی مرکز کا دورہ

ووسٹوچنی (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بذریعہ ٹرین روس پہنچ گئے ہیں ۔جہاں پرائموری ریجن کے کھسان ریلوے سٹیشن پر انکا استقبال روس کے قدرتی وسائل کے وزیر الیگزینڈر کوزلوف نے کیا۔ روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر پوٹن گذشتہ روز ولادیووسٹاک میں مشرقی اقتصادی فورم (ای ای ایف) میں شرکت کے بعد بدھ کے روز روس کے مشرق بعید امور ریجن میں ووسٹوچنی خلائی لانچ کی سہولت پر پہنچےہیں جہاںانہوں نے شمالی کوریائی ہم منصب کے ساتھ اکیلے میں ملاقات کے علاوہ ووسٹوچنی خلائی مرکز کا دورہ بھی کیا ۔…

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان ماسکو پہنچ گئے

ماسکو(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن پرائیوٹ ٹرین میں ماسکو پہنچ گئے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو لے جانے والی نجی ٹرین سرحد عبور کر کے روس میں داخل ہو گئی ہے، کِم اتوار کی رات دیر گئے پیانگ یانگ سے روانہ ہوئے تھے۔ کم جونگ اُن ایسٹرن اکنامک کانفرنس میں شرکت کرنے آئے ہیں، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن کی شمالی کوریا سربراہ سے ملاقات ہو سکتی ہے، ضرورت ہوئی تو دونوں رہنما ون آن ون ملاقات کریں گے۔ کریملن کے مطابق یہ ملاقات آئندہ دنوں میں ہوگی لیکن یہ نہیں…

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس کا دورہ کریں گے،کریملن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدارتی ترجمان کریملن کا کہناہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے بات چیت کے لیے روس کا دورہ کریں گے۔ شمالی کوریا اور روس نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بات چیت کے لیے روس جائیں گے۔ کریملن نے کہا کہ کم جونگ ان کا دورہ پیوٹن کی دعوت پر ہو گا تاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ سرکاری دورے کی اطلاع شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے بھی دی، جس میں کہا گیا کہ وہ جلد ہی پیوٹن سے ملاقات…

شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس روانہ ہوگئے ،جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے کا دعوی

پیان یانگ (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا ئی نشریاتی ادارے YTN کی ایک رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ سربراہی ملاقات کے لیے ٹرین میں روس روانہ ہو گئے ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے دورے پر امریکہ کو خدشہ ہے کہ یوکرین میں روس کی فوج کے لیے مزید ہتھیاروں کی سپلائی ہو سکتی ہے۔ کم کا سفر…

شمالی کوریا کاچین اور روس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم

پیان یانگ (پا ک ترک نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے چین اور روس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کا عزم کیا ہے ۔ کم جونگ ان نے شمالی کوریا کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نیم فوجی دستوں کی پریڈ کی تقریب میں شرکت اور چین اور روس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما نے پیانگ یانگ کے کم ال سنگ اسکوائر میں پریڈ میں شرکت کی جس میں چین کے دورے پر آئے ہوئے چینی وفد اور روسی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔ سرکاری میڈیا…

شمالی کوریا ئی رہنما کم جونگ ان کی روسی صدر پوٹن سے ملاقات جلد متوقع ،امریکی سینئر اہلکار

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی سینئر اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آن کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے ۔ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے اشارہ کیا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کی فروخت پر جاری بات چیت کا حصہ ہوگی۔ واٹسن نے ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا، یا شمالی کوریا کا مخفف استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ہم نے عوامی طور پر خبردار کیا ہے، روس اور DPRK کے درمیان ہتھیاروں کے مذاکرات فعال طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More