براؤزنگ ٹیگ

#kingcharles

وزیر اعظم سکاٹ لینڈ یارڈ کے خصوصی پروٹوکول میں کامن ویلتھ سیکرٹریٹ روانہ

لندن (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سکاٹ لینڈ یارڈ کے خصوصی پروٹوکول میں کامن ویلتھ سیکرٹریٹ روانہ ہو ئے ۔ تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے شہباز شریف سمیت تمام سربراہان مملکت کو خصوصی پروٹوکول دیا جارہا ہے۔ شہباز شریف کامن ویلتھ ممالک کے سربراہان کی میٹنگ میں شرکت کریں گے، جس میں ان کا خطاب بھی متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف آج شام کامن ویلتھ سربراہان کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں منعقد ضیافت میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شاہ چارلس کی تاج پوشی میں شرکت کیلئے لندن روانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی میں شرکت کیلئے تین روزہ غیر ملکی دورے پر لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے جہاں وہ ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔ برطانیہ روانگی سے قبل ایک بیان میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے…

بادشاد چارلس نے بھارتی نژاد رشی سونک کو برطانیہ کا وزیراعظم مقرر کردیا 

لندن (پاک ترک نیوز) بادشاہ چارلس سوئم نے بھارتی نژاد رشی سونک کو برطانیہ کا وزیراعظم مقرر کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے نئے کنزرویٹو رہنما رشی سونک کو اپنے دور حکومت کا دوسرا وزیراعظم مقرر کیا۔بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں بادشاہ چارلس سوم کو رشی سونک سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رشی سونک کی حریف پینی مورڈانٹ پارٹی سربراہ اور وزیراعظم بننے کی دوڑ کے لیے ضروری کم از کم 100 کنزرویٹو ایم پیز کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی تھیں۔…

چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے ،حلف اٹھا لیا

لندن(پاک ترک نیوز) چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے ۔چارلس سوم نے با ضابطہ طورپر بادشاہت کا حلف اٹھا لیا۔چارلس ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد بادشاہ کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ہونے والی تقریب میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے باضابطہ حلف اٹھا لیا۔ نئے برطانوی بادشاہ کی تقریب حلف برداری میں ان کی اہلیہ ملکہ کیمیلا اور بڑے بیٹے شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔ بادشاہ چارلس نے حلف اٹھانے کے بعد حلف کے دستاویزات پر دستخط کئے۔ تقریب میں 200 اہم شخصیات بھی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More