اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
واشنگٹن(پاک ترک نیوز) اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم اور امریکی صدر جوبائیڈن نے رفح میں فلسطینیوں کی بحفاظت انخلا سے قبل اسرائیلی فوج سے فضائی اور بری حملے نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اردن کے شاہ عبد اللہ دوم امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچے اور غزہ کی موجودہ صورت حال بالخصوص اسرائیل کے رفح میں بڑی فوجی کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیل کو رفح سے فلسطینی پناہ گزینوں کی محفوظ مقام منتقلی تک فضائی اور برّی حملوں کے اپنے منصوبوں پر عمل درآمد…