شاہ محمود اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کو لاہور میں درج سانحہ 9 مئی مقدمات میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔لاہور پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل میں تفتیش مکمل کی تھی جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے سامنے پیش کیا جانا تھا۔…