براؤزنگ ٹیگ

#kremlin

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس کا دورہ کریں گے،کریملن

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدارتی ترجمان کریملن کا کہناہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پیوٹن سے بات چیت کے لیے روس کا دورہ کریں گے۔ شمالی کوریا اور روس نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بات چیت کے لیے روس جائیں گے۔ کریملن نے کہا کہ کم جونگ ان کا دورہ پیوٹن کی دعوت پر ہو گا تاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ سرکاری دورے کی اطلاع شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے بھی دی، جس میں کہا گیا کہ وہ جلد ہی پیوٹن سے ملاقات…

روسی صدر پیوٹن کی ویگنر گروپ کے سربراہ سے بغاوت کے بعد پہلی ملاقات

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ویگنر گروپ کے سربراہ سے بغاوت کے بعد پہلی ملاقات کی۔ ترجمان کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روسی صدرپیوٹن نے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن سے ملاقات کی۔یاد رہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ نے روس میں مسلح بغاوت کی قیادت کی تھی ۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ اس نے روسٹوف اور کالوگا، جو روس کا حصہ ہیں، اور روس کے زیر قبضہ کریمیا پر یوکرین کے حملوں کو ناکام بنا یا تھا ۔ دوسری کیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کے فوجیوں نے ملک کی جوابی کارروائی کے ایک حصے کے طور…

روسی صدر اور آرمیینین وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،کاراباغ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ماسکو (پاک ترک نیوز) کریملن کے ایک بیان کے مطابق، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیلی فونک رابطے میں کاراباخ کے حوالے سے جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ کریملن کے ایک بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دیگر چیزوں کے علاوہ، لاچین روڈ کے ساتھ بغیر رکاوٹ کے ٹرانسپورٹ روابط کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ ایک پہاڑی گزرگاہ جسے آرمینیا اب آذربائیجان کے زیر کنٹرول کاراباخ علاقے تک رسائی کے لیے استعمال کرتا ہے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ 2020-2022 میں…

آذربائیجان اور آرمینیا کے سربراہوں کی ملاقات سے اچھے نتیجے کی توقع ہے، دمتری پیسکوف

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازعات کے مستقل حل اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ماسکو میں آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات کی کامیابی کے لئے پر امید ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز یہاں "روس-آذربائیجان: میڈیا تعاون کے موجودہ مسائل" کے موضوع پر گول میز کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میںکہی۔ دمتری پیسکوف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان کے…

امریکہ نے بھی کریملن حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے بھی کریملن پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ۔ تفصیلات کےمطابق روس کی جانب سے ماسکو میں پیوٹن کی زندگی پر مبینہ طور پر حملے کے پیچھے واشنگٹن اور کیف پر الزام عائد کرنے کے بعد، امریکہ نے کہا کہ وہ یوکرین کو اپنی سرحدوں سے باہر حملہ کرنے کی حوصلہ افزائی یا اہل نہیں کرتا ہے۔ یوکرین نے بھی اس حملے کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے ۔ دوسری جانب کیف اور اوڈیسا سمیت کئی شہروں میں رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ہیگ میں…

روسی صدر پیوٹن پر یوکرین کی جانب سے ڈرون سے قاتلانہ حملہ

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین نے روسی صدرولادیمیر پیوٹن کو ڈرون حملے میں ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی ہے جس میں وہ ناکام رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق روس کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز یوکرین نے ڈرونز کے ذریعے کریملن پر حملے کی کوشش کی تاہم اس کارروائی میں روسی صدر پیوٹن محفوظ رہے ہیں۔ روسی حکام نے بتایا کہ پوٹن زخمی نہیں ہوئے اور کریملن کی عمارتوں کو کوئی مادی نقصان نہیں پہنچا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کریملن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی…

روس نے ترکیہ میں گیس ہب بنانے کی تجویز دے دی

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس نے یورپی خریداروں کی ضرورت پورا کرنے کے لئے ترکی میں گیس سپلائی کا ہب قائم کرنے کی تجویز دے دی جس پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ کریملن کے جاری کردہ تازہ بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دو روز قبل اپنے ترک ہم منصب صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ کریملن نے بتایا ہے کہ صدر پیوٹن نے سب سے پہلے اکتوبر میں ترکیہ میں ایک گیس بیس بنانے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ تباہ شدہ نورڈ سٹریم پائپ لائنوں کی گیس سپلائی کو ری ڈائریکٹ کیا جا سکے…

ترکی انتہائی اہم علاقائی طاقت ہے:کریملن

ماسکو(پاک ترک نیوز) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہےکہ ترکی ایک اہم علاقائی طاقت ہے اور وہ نیٹو کے تمام رکن ممالک میں سب سے زیادہ ذمہ دار ملک ہے۔ پیسکوف نے بیلاروسک ے سرکاری ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں روس اوریوکرین کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذکرات اور ان میں ترکی کے کردار پر بات چیت کی ۔ اس دوران انہوں نے ترک صدررجب طیب اردوان کو ایک عظیم مدبر اور مضبوط سیاسی رہنما قرار دیتے وہئے کہا کہہمارے ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ انہوںنے ترکی کے روس پر پابندیوں کے حوالے سے حالیہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More