روسی صدر پیوٹن پر یوکرین کی جانب سے ڈرون سے قاتلانہ حملہ
ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین نے روسی صدرولادیمیر پیوٹن کو ڈرون حملے میں ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی ہے جس میں وہ ناکام رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق روس کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز یوکرین نے ڈرونز کے ذریعے کریملن پر حملے کی کوشش کی تاہم اس کارروائی میں روسی صدر پیوٹن محفوظ رہے ہیں۔
روسی حکام نے بتایا کہ پوٹن زخمی نہیں ہوئے اور کریملن کی عمارتوں کو کوئی مادی نقصان نہیں پہنچا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کریملن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی…