براؤزنگ ٹیگ

#kuwait

کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41افراد جاں بحق

کویت سٹی (پاک ترک نیوز ) کویت کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ صبح 6 بجے پیش آیا، المنقف علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیر تھے۔ کویتی حکام نے کہا ہے کہ ’محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے، یہ عمارت چھ منزلہ ہے جس میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی جبکہ بتدائی تفتیش…

کویت: وزارت تعلیم کے 40ہزار سے زائد ملازمین اسناد جمع کرانے میں ناکام

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت میں وزارت تعلیم کے 40ہزار سے زائد ملازمین اسناد جمع کرانے میں ناکام رہے۔ کویت میں وزارت تعلیم کے 40,000 سے زیادہ ملازمین ضرورت کے مطابق اپنے تعلیمی سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں، جس سے وزارت کے تمام شعبوں میں تعلیمی اسناد کا ایک اہم جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ مسئلہ فروری میں سول سروس کمیشن کی ایک ہدایت کے بعد سامنے آیا، جس میں وزارت کے تمام ملازمین کو یکم جنوری 2000 کے بعد حاصل کردہ قابلیت کے لیے جامع تعلیمی ریکارڈ فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔ رپورٹس کے…

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر کویت کے درمیان ملاقات

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ورلڈ اکنامک فورم اجلاس سائیڈ لائن پر امیر کویت نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے خصوصی اجلاس کے موقع پر کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر امیر کویت کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو امیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی…

کویت نے ایک مسلم ملک کیلئے ورک ویزا دوبارہ شروع کر دیا

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت نے ایک مسلم ملک کے لیے ورک ویزا دوبارہ شروع کر دیا۔ وزارت داخلہ نے پبلک اتھارٹی فار مین پاور (PAM) کے ساتھ مل کر مصریوں کے لیے ورک پرمٹ کا اجراء دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے، جس میں آرٹیکل 17 ویزا کے تحت سرکاری شعبے کے اندر پوزیشنوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ مختلف اہم سرکاری اداروں جیسے کہ وزارت تعلیم، صحت، اوقاف اور اسلامی امور کے ساتھ ساتھ کویت میونسپلٹی کو ڈاکٹروں، اساتذہ، نرسوں اور اماموں سمیت مصری پیشہ ور افراد کو بھرتی کرنے کے قابل بنائے…

اسٹار بکس کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں دو ہزار ملازمین فارغ

کویت  سٹی (پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ میں اسٹار بکس فرنچائز کےمالک الشایع گروپ نے غزہ جنگ کے بعد صارفین کے بائیکاٹ سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے اپنے دو ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ملازمتوں کو ختم کرنے کے عمل گذشتہ اتوار کو شروع ہوا تھا۔ اس کا مقصد الشایع میں کل افرادی قوت کے تقریباً 4 فیصد کو فارغ کرنا ہے۔ جس کی کل تعداد تقریباً 50ہزارہے۔ اور سلسلے میں زیادہ تر توجہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں سٹاربکس کی شاخوں پہ مرکوز ہے۔کیونکہ بائیکاٹ کی جاری…

کویت نے وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت نے وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ سے شروع ہونے والے نئے ضوابط کے تحت خاندانی، تجارتی اور سیاحتی مقاصد کے لیے وزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کر دے گا۔ یہ فیصلہ نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف الصباح کی ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد کویت میں تجارتی، اقتصادی اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینا ہے، جبکہ ملک میں مقیم تارکین وطن کی سماجی ضروریات پر بھی غور کرنا ہے۔…

کویت نے رہائشی ویزا قوانین میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) ایک اہم اقدام میں جس کا مقصد ہنر مند پیشہ ور افراد کو راغب کرنا اور زیادہ جامع ماحول کو فروغ دینا ہے، کویت نے اپنے رہائشی ویزا کے قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ نائب وزیر اعظم فہد الیوسف نے، غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کی نگرانی کرتے ہوئے، ان ترامیم کی قیادت کی ہے جو قابل ذکر تبدیلیاں لاتی ہیں، خاص طور پر خاندان کے افراد کے لیے باقاعدہ رہائش کے حصول میں۔ نظرثانی شدہ آرٹیکل 29 کے مطابق، انحصار کرنے والے یا فیملی ویزا کے لیے درخواست دینے والے نئے آنے والوں کے…

کویت کا ایک ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت نے ایک ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کویت میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر نئے سال کے پہلے پانچ دنوں میں ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو سیکیورٹی کریک ڈاؤن میں گرفتار کیا گیا۔حراست میں لیے گئے افراد کی اکثریت کو اب قانون کے مطابق ملک بدر کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد کی طرف سے ہدایت کی گئی حفاظتی مہمات، ملک سے غیر قانونی کارکنوں کو ملک بدر کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔ شیخ طلال الخالد…

نگران وزیراعظم کی امیر کویت سے ملاقات، نواف الاحمد الجابر کے انتقال پر تعزیت کی

کویت(پاک ترک نیوز) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کیلئے کویت پہنچ گئے۔ نگران وزیراعظم نے کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے اپنی، قیادت، حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا، انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے کویتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کویت نے ایک ایسے رہنما کو کھو دیا ہے جنہوں نے اپنی بصیرت سے کویت کو ایک…

کویت کے امیر شیخ نواف الصباح انتقال کرگئے

کویت سٹی(پاک ترک نیوز) کویت کے امیر شیخ نواف ال احمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ امیر کویت کو 2 ہفتے قبل شدید علالت باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔ حکومت کویت کی جانب سے ٹیلی ویژن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ امیر کویت شیخ نواف ال احمد الصباح اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ امیر کویت کی انتقال کی خبر معمول کی نشریات روک کر دی گئی۔

نگران وزیراعظم اعلی کویتی قیادت سے ملاقات کیلئے البیان محل پہنچ گئے

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اعلی کویتی قیادت سے ملاقات کیلئے البیان محل پہنچ گئے ۔ کویت کے اول نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے انکا استقبال کیا. وزیرِ اعظم کو کویتی امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ملکوں کے ترانے پیش کئے گئے۔ نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیرِ توانائی محمد علی، نگران وزیرِ تجارت گوہر اعجاز اور نگران وزیرِ قانون، موسمیاتی تبدیلی و آبی ذخائر احمد عرفان اسلم اور وزیرِ اعلی پنجاب محسن…

نگران وزیرِ اعظم 2روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے دو روزہ دورے کیلئے کویت پہنچ گئے ہیں۔ کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے کویت میں سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلی سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت عزت مآب شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم عزت مآب شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔ نگران وزیرِ…

کویت عید کے بعد 10ہزار غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ منسوخ کرے گا

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت عید کے بعد 10ہزار غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ منسوخ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت عید کے بعد 10,000سے زائد ورک پرمٹس کو منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور درست نہیں ہیں۔ عربین بزنس نے رپورٹ کیاہے کہ ڈیٹا کی درستگی کی تصدیق کے بعد، PAM نے داخلہ کے ساتھ ورک پرمٹ کی منسوخی کے لیے قانونی طریقہ کار شروع کر دیا ہے۔ منسوخیاں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد شروع ہوں گی، جو 21 اپریل سے 25 اپریل تک جاری رہے گی۔…

کویتی حکومت تین ماہ بعد ہی مستعفی

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) خلیجی ملک کویت میں حکومت نے اپنی تشکیل کے بمشکل تین ماہ بعد ہی مستعفی ہو گئی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی KUNA کے مطابق، وزیر اعظم شیخ احمد نواف الصباح نے پیر کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ ملک کے ولی عہد کو پیش کر دیا۔ ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح، جنہوں نے امیر کی زیادہ تر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، نے گزشتہ سال شیخ احمد کو وزیر اعظم نامزد کیا تھا اور مالی اصلاحات میں رکاوٹ پیدا کرنے والے جھگڑے کو ختم کرنے کے لیے پچھلی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے بعد قبل از وقت قانون…

کویت میں شہری نے 6ارب 70لاکھ روپے حق مہر ادا کردیا 

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت میں شہری نے تاریخ کا سب سے بڑا حق مہر 30 لاکھ ڈالر یعنی 6ارب 70لاکھ روپے اپنی اہلیہ کو ادا کر دیا۔کویتی شہری نے کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا حق مہر چیک کی صورت میں دیا۔ کویت کے ایک شہری نے شادی کے موقع پر اپنی دلہن کو 30 لاکھ ڈالر (پاکستانی 6 ارب 70 لاکھ روپے) کا حق مہر ادا کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ادا کیا گیا حق مہر کویت کی تاریخ کا سب سے زیادہ ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کویت میں حق مہر کا کوئی ضابطہ نہیں ہے تاہم کم سے کم ایک دینار اور زیادہ سے…

خلیج تعاون کونسل کی وزرائے خارجہ کانفرنس آج ہو رہی ہے

ریاض ( پاک ترک نیوز) خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کےوزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے لئے خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ریاض آمد شروع ہوگئی ہے جہاںخلیجی تعاون کونسل کی کانفرنس کا انعقاد آج شب ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کویت، بحرین اور قطر کے وزرائے خارجہ کی آمد ہوئی ہے۔ ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بحرینی وزیرخارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی،قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی اور کویتی وزیرخارجہ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد…

کویت کا سیاسی بحرا ن اسمبلی کو لے ڈوبا،پارلیمنٹ تحلیل

کویت سٹی ](پاک ترک نیوز) کویت میں پارلیمانی بحران کے شدت اختیار کر جانے اور بجٹ اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کے گالم گلوچ اور ہاتھاپائی کے بعدکویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کویتی پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اور آئندہ چند ماہ میں نئے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق کویتی ولی عہد نے امیر کویت کی نیابت کرتے ہوئے بدھ کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت ملکی استحکام ، عوام کی خوشحالی اور اتحاد و سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔موجودہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ…

اندرونی مسائل کے شکارکویت میںڈیڑھ سال میں چوتھی کابینہ کی تشکیل

کویت (پاک ترک نیوز)کویت کے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح نے ملک کو درپیش مالیاتی اور سیاسی مسائل سے نمٹنے کے لیے 15 رکنی نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی حکومت کی یہ نئی کابینہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اندرونی سیاسی و مالیاتی مسائل سے دوچار خلیجی عرب ریاست میں بنائی جانے والی یہ چوتھی کابینہ ہے۔ کویت کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ خلیج عرب میں منتخب پارلیمنٹ رکھنے والا اکیلا ملک ہے۔تاہم منتخب پارلیمنٹ کے ارکان اور امیر کی طرف سے مقرر کردہ حکومت کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More