براؤزنگ ٹیگ

#kuwatitcity

کویت نے ایک مسلم ملک کیلئے ورک ویزا دوبارہ شروع کر دیا

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت نے ایک مسلم ملک کے لیے ورک ویزا دوبارہ شروع کر دیا۔ وزارت داخلہ نے پبلک اتھارٹی فار مین پاور (PAM) کے ساتھ مل کر مصریوں کے لیے ورک پرمٹ کا اجراء دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے، جس میں آرٹیکل 17 ویزا کے تحت سرکاری شعبے کے اندر پوزیشنوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ مختلف اہم سرکاری اداروں جیسے کہ وزارت تعلیم، صحت، اوقاف اور اسلامی امور کے ساتھ ساتھ کویت میونسپلٹی کو ڈاکٹروں، اساتذہ، نرسوں اور اماموں سمیت مصری پیشہ ور افراد کو بھرتی کرنے کے قابل بنائے…

کویت نے وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) کویت نے وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ سے شروع ہونے والے نئے ضوابط کے تحت خاندانی، تجارتی اور سیاحتی مقاصد کے لیے وزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کر دے گا۔ یہ فیصلہ نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف الصباح کی ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد کویت میں تجارتی، اقتصادی اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینا ہے، جبکہ ملک میں مقیم تارکین وطن کی سماجی ضروریات پر بھی غور کرنا ہے۔…

کویت کا سیاسی بحرا ن اسمبلی کو لے ڈوبا،پارلیمنٹ تحلیل

کویت سٹی ](پاک ترک نیوز) کویت میں پارلیمانی بحران کے شدت اختیار کر جانے اور بجٹ اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کے گالم گلوچ اور ہاتھاپائی کے بعدکویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کویتی پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اور آئندہ چند ماہ میں نئے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق کویتی ولی عہد نے امیر کویت کی نیابت کرتے ہوئے بدھ کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت ملکی استحکام ، عوام کی خوشحالی اور اتحاد و سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔موجودہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More