براؤزنگ ٹیگ

#Lahore

گورنر پنجاب سے چیئرمین ایشین بزنس فورم آذربائیجان سید رضا کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) گورنر پنجاب سے چیئرمین ایشین بزنس فورم آذربائیجان سید رضا نے ملاقات کی ۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ایشین بزنس فورم کے آذربائیجان چیپٹر کے چیئرمین سید رضا نے ملاقات کی ۔ سید رضا نے انہیں آذربائیجان میں پاکستان بزنس کمیونٹی کے مسائل ، مشکلات اور مطالبات سے آگاہ کیا جس پر گورنر پنجاب نے مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور زوردیا کہ آذربائیجان میں پاکستان بزنس کمیونٹی نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرے ۔…

گورنر پنجاب سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی جناب سید رضا خرم نے ڈنر پر ملاقات کی ۔ اس پر وقار پر خلوص اور دوستانہ پروگرام میں جناب سید رضا نے گورنر پنجاب کو آذربائیجان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے مسائل مشکلات اور مطالبات کے متعلق آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے انکو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر…

ملک میں انٹرنیٹ کے مسائل حل ہونا شروع، سوشل میڈیا ایپس چلنے لگیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے متعلق مسائل حل ہونا شروع ہو گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا ایپس بتدریج اور مختلف علاقوں میں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ ملک میں کئی ماہ سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست اور سوشل میڈیا ایپس نہ چلنے کے مسائل کی وجہ سے کاروباری طبقہ، فری لانسرز، تعلیمی ادارے، طلبہ سمیت تمام صارفین شدید ذہنی کوفت کا شکار تھے اور ان مسائل کی وجہ سے انفرادی سطح کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی بھاری نقصان کا سامنا تھا۔ تفصیلات کےمطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ڈاؤن ہونے کی وجہ سے…

ملک میں نئے مون سون سپیل کی انٹری، موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک میں نئے مون سون سپیل نے انٹری دے دی، مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، کچے مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ نارروال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، شکر گڑھ نالہ بئیں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے، نالہ بئیں میں پھنسے 9 کسانوں اور…

انٹرنیٹ کی بندش؛ لاہور ہائیکورٹ کا حکومتی وکیل کو ہدایات لیکر پیش ہونیکا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لیکر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے شہری ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث کاروبار حتیٰ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انٹرنیٹ کی مبینہ…

شکیب الحسن نے سکواڈ کو لاہور میں جوائن کرلیا

لاہور(پاک ترک ن یوز) بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے بنگلادیشی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ معروف آل رائونڈر امریکا سے براہ راست لاہور پہنچے، جہاں وہ کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کی نمائندگی کررہے تھے۔ واضح رہے کہ رواں برس شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے سابق پارلیمنٹیرین شکیب الحسن حکومت کا تختہ الٹائے جانے سے قبل ہی کینیڈا میں فیملی کے ہمراہ موجود تھے، تاہم ملک میں جاری مظاہروں اور پرتشدد کے…

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ،شکیب اور تسکین بھی سکواڈ میں شامل

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔بنگلہ دیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بائولر تسکین احمد بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو ہیں جبکہ دیگر سکواڈ میں مومن الحق، محمود الحسن، ذاکر حسین، شادمان اسلام، مشفیق الرحیم، لٹن کمار داس، مہدی حسن، تیجل الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شریف الاسلام، حسن محمود اور سید خالد محمود شامل ہیں۔ فاسٹ بولر تسکین احمد اور عوامی لیگ کے رہنما شکیب…

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ۔بازاروں میں سب ہلالی پرچموں کی بہار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں سجائے گئے بازاروں میں گہما گہمی شروع ہو چکی ہے، سٹالز پر بڑے جھنڈے، جھنڈیاں، سبز ہلالی رنگ کے ملبوسات اور زیبائشی سامان موجود ہے، سٹالز پر بچوں کیلئے ماسک، بیجز، گھڑیاں، پونیاں، کیچر، چوڑیاں اور ٹوپیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ جشن آزادی کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے اسی لئے محب وطن…

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک سیزن میں تین نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس منعقد کرنیکا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق تینوں فارمیٹس میں چیمپیئنز کپ ون ڈے، چیمپیئنز کپ ٹی20 اور چیمپیئنز فرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے۔ نئے سیزن کا آغاز یکم ستمبر کو چیمپیئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔ ان تین ایونٹس میں 131 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 40 پچاس اوورز کے میچز اور تین ایونٹس میں 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔تین چیمپیئنز ٹورنامنٹس کے اضافے کے بعد پی سی بی اب مردوں کے آٹھ سینیئر…

پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے: وزیراعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کہا ہے کرکٹ ٹیم کی تشکیل نوکریں، میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے صرف ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے، کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو ایک بڑی کامیابی ہو گی، میرٹ کیخلاف میں بھی سفارش کروں تو نہ مانیں۔ ان کا…

سابق کپتان وسیم اکرم نے پی سی بی کی پیشکش ٹھکرا دی

کراچی (پاک تر ک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی پیشکش ٹھکرا دی۔ سابق کپتان اور کنگ آف سوئنگ وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یا چیئرمین کے مشیر کی حیثیت سے شمولیت کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب پی سی بی کو اپنے کرکٹ کے معاملات کے انتظام پر جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو جو وفاقی وزیر داخلہ کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، کو ان کے دوہرے کردار کی وجہ…

2 ججز کے اختلافی نوٹ نے اکثریتی فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا، وزیر اطلاعات

لاہور(پاک تر ک نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 2 ججز کے اختلافی نوٹ نے اکثریت کے فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے سے اختلافی نوٹ جاری کردیا، انہوں نے کہا کہ کیا بات ہے کہ ابھی تک بقیہ جج صاحبان کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا گیا؟ عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کہہ رہے ہیں کہ اس…

چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے 7کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص

دبئی (پاک ترک نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 7کروڑ ڈالر بجٹ کی منظوری دی تھی ۔ آئی سی سی کے گزشتہ ہفتے سری لنکا میں ہونے والے اجلاس میں اس شو پیس ایونٹ کے بجٹ کی منظوری دی گئی تھی۔ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں ہوگی جس کا پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی نے سکروٹنی کے بعد منظور کیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی…

پی سی بی کا ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈ کپ اور حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کو مزید سنجیدگی سے لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم میں گروپنگ اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر مزید نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ کے جائزے کے لیے بورڈ نے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا سربراہ کسی سابق کپتان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپنگ اور ڈسپلن توڑنے والے…

پاکستان انڈر 19افغانستان اور بنگلہ دیش سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی ۔ 2024 پاکستان مردوں کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 13 سے 26 نومبر تک 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا مقابلہ کرے گی۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا ۔اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یہ سیریز اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2024 تک کھیلی جائے گی…

لاہور میں بارشوں کا 44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، طوفانی بارش کے باعث لاہور میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ شہر لاہور میں آج صبح سویرے سے مون سون بارش کا ہیوی سپیل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، فیصل ٹاؤن ، مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، لکشمی چوک اور انارکلی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ شہر لاہور میں سب سے…

چیئرمین پی سی بی نے وقار یونس کو کرکٹ معاملات کا نگران مقرر کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر وقار یونس کو کرکٹ معاملات کا نگران مقرر کردیا ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نے آئین کے مطابق اپنے اختیارات وقار یونس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور محسن نقوی خود دیکھیں گے جب کہ کرکٹ کے معاملات وقار یونس دیکھیں گے۔ کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار اب ایک کرکٹر ہوگا، سلیکشن، انٹرنیشنل ڈومیسٹک، این او سی سمیت تمام فیصلے ایک کرکٹر…

عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع

لاہور(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے اے ٹی سی سے رجوع کیا ہے،ا س سلسلے میں انہوں نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے…

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں؛ نائب امیر تحریک لبیک ظہیر الحسن شاہ گرفتار

لاہور(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر نائب امیر ٹی ایل پی ظہیر الحسن شاہ کو گرفتار کرلیا گیا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس نے ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا۔ ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔ اس سے قبل چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی کے نائب امیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف تھانہ…

ملک بھر میں مون سون کا روزدار سپیل، لاہور، اسلام آباد، کراچی میں بادل برس پڑے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں ساون کے دھواں دھار سپیل کا آغاز ہوچکا ہے، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں جیل روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک اور اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ شہر لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حبس اور گرمی کی بھی چھٹی ہوگئی۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More