براؤزنگ ٹیگ

#Lahore

لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

لاہور(پاک ترک نیوز) مون سون کے پانچویں سپیل کی دھواں دھار انٹری، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر میں صبح سویرے تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جڑواں شہروں میں صبح سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، ریلوے سٹیشن، مال روڈ، کینال روڈ، جیل…

ہار جیت کھیل کا حصہ، قومی ویمن ٹیم پر فخر ہے: چیئرمین پی سی بی

لاہور(پاک ترک نیوز) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان سامنے آگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی ویمن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ پر فخر کہ آپ نے آخری گیند تک دل سے کھیلا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ سپرٹ ہے جس کا آپ نے مظاہرہ کیا، آپ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہیں، پراعتماد رہیں، آپ کو ہماری غیرمتزلزل سپورٹ جاری رہے گی۔…

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آج احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے تحریک انصاف کے آج اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کو تحریک انصاف کے ساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کو آج 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے عامر مغل کی دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین جبکہ ضلعی…

لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےعمران خان کیخلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی۔ جسٹس انوار الحق نے دریافت کیا کہ درخواست گزار کتنے مقدمات میں نامزد ہیں؟ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 3 مقدمات میں نامزد ملزم ہیں، کیسز کی 2 کیٹیگریز ہیں، ایک جس میں نامزد ہیں دوسری جس میں ضمنی کے ذریعے…

رؤف حسن سمیت 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع ، 2 خواتین کی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی درخواست منظور کرلی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کر دیا گیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ملزمان کے مزید 8روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے دلائل دیے کہ 100 واٹس ایپ گروپس میں یہ لوگ ایکٹو ہیں، رؤف حسن انٹرنیشنل اور ملکی میڈیا سیل کو ہیڈ کررہے ہیں، جبران الیاس کسی غیرملکی صدر کے ساتھ…

عمران خان کی گرفتاری ممکنہ طور پر فوج کو دینے کے خلاف درخواست

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق ویراعظم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے گرفتاری ممکنہ طورپر فوج کو دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے وکیل عزیر کرامت کے توسط سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جا سکتی ہے۔ عدالت 9 مئی کے کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے اور حکم…

بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ۔ سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے ۔بابراعظم تیسری سے چوتھے پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔انگلینڈ کے جو روٹ کے دوسرے نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کے ہی ہیری بروک باز ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی ہوئی ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی نویں پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے…

آئی سی سی اجلاس میں دو طرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی! بھارتی میڈیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت کے میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کو دوطرفہ سیریز کھیلنے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔ بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ بھارتی نیوزی ایجنسی نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا ہدف آئی سی سی چیمپئینز…

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی

کولمبو (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ 2025میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری سری لنکا میں جاری آئی سی سی میٹنگز کے آخری روز دی گئی۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بجٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی نے تیار کیا۔ آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت دیگر بورڈ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز فروری 2025 سے پاکستان…

لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، ان کا پلان ہے کہ مجھے بھی نو مئی کے مقدمات میں ملٹری جیل میں ڈالیں اور ملٹری کورٹ لے کر جائیں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے حملوں کے تناظر میں وضاحتی بیان دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور حسن رؤف کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں…

سیاسی کیسز ریٹائرڈ ججز کے پاس لگانا مناسب نہیں: فواد چودھری

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی کیسز ریٹائرڈ ججز کے پاس لگانا مناسب نہیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کے بعد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کا ریویو دائر نہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی تسلیم کرے ، مریم نواز کو خطرہ ہے کہ اگر فارم 45 کھلے تو ان کی اپنی سیٹ خطرے میں…

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کو 46 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے میگا ایونٹ میں167ملین ڈالر یعنی (46 ارب 50 کروڑ 26 لاکھ سے زائد پاکستانی روپوں)کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ آئی سی سی کے ممبران رواں ماہ سری لنکا میں شیڈول مالی اور آپریشنل معاملات پر بورڈ میٹنگ میں سوالات کریں گے جبکہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں اضافی رقم اور میچز کروانے سے متعلق بھی اہم فیصلے ہوں گے۔آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک آزاد کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے…

"چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے”

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ناجانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔ پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ‘اگر ہندوستانی حکومت چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کے سفر سے اپنی ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے۔ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو فراہم کرے’۔ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو…

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں رات سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں آہستہ بارش ہوئی۔بارش کے باعث ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جلال پور بھٹیاں میں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آ…

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی دو روز کی تعطیلات کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 525 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 600 پوائنٹس پر جا پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 15 جولائی کو کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 428 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس برآمد،سخت سکیورٹی انتظامات، موبائل سروس جزوی بند

لاہور، اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی بھی کی جا رہی ہے۔ جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون…

مخصوص نشستیں: 35ارکان قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سے وابستگی کے حلف نامے جمع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 35 ارکان قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستگی کے حلف نامے جمع کرا دیئے۔ پی ٹی آئی سندھ کے 9 ایم پی ایز نے بھی وابستگی سرٹیفکیٹ پارٹی کو جمع کرا دیئے، پنجاب سے 100 سے زائد ارکان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور حلف نامے کے معاملے پر شش وپنج کا شکار ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور علی…

وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے وطن واپس لوٹ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جنوبی افریقہ واپس لوٹ گئے۔ لاہور میں اپنےقیام کےدوران گیری کرسٹن کے ساتھ اظہر محمود اور ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسین گلیسپی نے پی سی بی سربراہ محسن نقوی سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا تھا جس کی روشنی میں کوچز نے سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کے دوسرے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ گیری کرسٹن اور اظہر محمود نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ایک جامع پلان پی سی بی کے حوالے کیاہے۔ کوچز کا مؤقف ہے کہ لڑکوں میں…

شاہ محمود قریشی پر 9مئی جلائو گھیرائو کیس میں فردجرم عائد

لاہور (پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا گیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا جبکہ سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو آج…

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور، اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں 8 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزا کا اہتمام عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے ہونے والے جلوسوں اور مجالس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرونِ موری گیٹ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انار…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More