براؤزنگ ٹیگ

#lahorehighcourt

ملک میں انٹرنیٹ کے مسائل حل ہونا شروع، سوشل میڈیا ایپس چلنے لگیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے متعلق مسائل حل ہونا شروع ہو گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا ایپس بتدریج اور مختلف علاقوں میں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ ملک میں کئی ماہ سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست اور سوشل میڈیا ایپس نہ چلنے کے مسائل کی وجہ سے کاروباری طبقہ، فری لانسرز، تعلیمی ادارے، طلبہ سمیت تمام صارفین شدید ذہنی کوفت کا شکار تھے اور ان مسائل کی وجہ سے انفرادی سطح کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی بھاری نقصان کا سامنا تھا۔ تفصیلات کےمطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ڈاؤن ہونے کی وجہ سے…

انٹرنیٹ کی بندش؛ لاہور ہائیکورٹ کا حکومتی وکیل کو ہدایات لیکر پیش ہونیکا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لیکر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے شہری ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث کاروبار حتیٰ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انٹرنیٹ کی مبینہ…

لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےعمران خان کیخلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی۔ جسٹس انوار الحق نے دریافت کیا کہ درخواست گزار کتنے مقدمات میں نامزد ہیں؟ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 3 مقدمات میں نامزد ملزم ہیں، کیسز کی 2 کیٹیگریز ہیں، ایک جس میں نامزد ہیں دوسری جس میں ضمنی کے ذریعے…

جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

لاہور(پاک ترک نیوز) جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد تقریب میں جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیا۔ لاہور ہائی کورٹ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے جسٹس عالیہ نیلم کو سلامی پیش کی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے 1996 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا۔ جسٹس عالیہ نیلم کو آئین، قانون، وائٹ کالر کرائم، دیوانی، فوجداری، انسداد دہشت گردی کے قوانین، نیب، بینکنگ جرائم پر خصوصی مہارت حاصل ہے۔…

چودھری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نامووں کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی، زارا الٰہی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ نام…

لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل کردیے جبکہ پی ٹی آئی رہنما کا لارجر بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض بھی مسترد کردیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کی۔ سلمان اکرم راجہ کے وکیل حامد خان نے التواء کی درخواست دائر کر دی جبکہ تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے بنچ میں چیف…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قانونی جواز کے بغیر اضافہ کر دیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت کا اقدام آئین کے بنیادی حقوق کےخلاف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی…

وزیرا عظم آفس تمام ایجنسیوں کو کسی بھی جج سے رابطہ نہ کرنیکی ہدایت جاری کرے ، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ میں ایجنسیوں کی مداخلت روکنے کے لیے پانچ نکاتی ایس او پیز جاری کر دیئے۔ جسٹس شاہد کریم نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو ہراساں کرنے کے معاملے میں 4 صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس آئی بی سمیت تمام سول و ملٹری ایجنسیوں کو ہدایت جاری کرے کہ ایجنسیاں مستقبل میں اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ کے کسی جج یا ان کے عملے سے رابطہ نہ کریں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب بھی ماتحت افسروں کو…

وزیراعظم کو ’ماتحت‘ ایجنسیوں کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ’ماتحت‘ ایجنسیوں کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے ماتحت انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے کسی قسم کی ناانصافی کی ذمہ داری قبول کریں۔ جج کے یہ ریمارکس سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج کو مبینہ دھمکیوں اور انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے مقدمے کے تحریری حکم نامے میں دیے گئے۔ 13 جون کو ہائی کورٹ کے اس…

راولپنڈی: جاسوسی کے الزام میں زیر حراست سابق انٹیلی جنس افسر کی گرفتاری چیلنج

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے فوجی حکام کی جانب سے سابق انٹیلی جنس اہلکار کی غیر معینہ مدت تک حراست پر سوال اٹھاتے ہوئے جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنے والے فرد کے خلاف کارروائی کا تفصیلی ریکارڈ طلب کرلیا۔ یہ استفسار زیر حراست اہلکار حسن بن آفتاب کی اہلیہ صائمہ حسن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران سامنے آیا۔ صائمہ حسن، جن کی نمائندگی ان کے وکیل انعام الرحیم نے کی، نے درخواست میں کہا ہے کہ فیلد میں 27 سال خدمار فراہم کرنے والے ان کے ریٹائرڈ…

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کیا گیا ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست صحافی جعفر احمد یار اور راجہ ریاض نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے دائر کی ، درخواست میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ، پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا، ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے…

وزیراعظم کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے،وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی…

ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے دیگر 9 درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل کی فریق بننے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی۔عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ بار، اعتزاز احسن اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواستیں بھی مقرر کر دیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بلوجستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو دن ساڑھے 11 بجے ہو…

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، لاہورہائیکورٹ کے ججزکو بھی مشکوک خطوط موصول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کے آٹھ اورلاہور ہائی کورٹ کے چار ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی مشکوک خطوط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ 3 سپریم کورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو خط موصول ہوئے، چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے۔چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں، خطوط کو سی ٹی ڈی کے…

لاہور ہائیکورٹ کے 3ججز کو بھی مشکوک خط موصول

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی مشکوک خط موصول ہوگئے۔لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آٹھ ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔ خط موصول کرنے والے تینوں ججز انتظامی کمیٹی کے اراکین ہیں، یہ جسٹس شجاعت علی، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں کے افسران خط موصول ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے خطوط تحویل میں لیکر سیل کر دیے، خط…

عمران خان پرپہلے بھی حملہ ہوا، مزید بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے: لاہورہائیکورٹ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے، ہم مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی لائیرز فورم کے صدر افضال عظیم کی جانب سے بانی پی آئی ٹی عمران خان کو جیل میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد نے سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کروں گا،…

لاہور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی بحالی کی درخواست مسترد

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی جانب سے بلے کے نشان کی واپسی سے متعلق درخواست مستر دکردی۔ عدالت نے عام انتخابات 2024کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلے کے نشان کی واپسی کے لیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ درخواست پر محفوظ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سنایا۔ بلے کی نشان کی واپسی سے متعلق درخواست تحریک انصاف شیخوپورہ کے صدر نے دائر کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ: تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سے بلے کا نشان واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشانہ واپس لینے کی درخواست پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر پشاور کیلئے بلے کا نشان دیا گیا ہے، پنجاب کیلئے لاہور ہائیکورٹ حکم جاری کر سکتی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلے کا نشان ہوگا اور پنجاب میں یہ نشان نہیں ہو گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے الیکشن کے معاملات میں…

لاہور ہائی کورٹ کا شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، شیر افضل مروت کو پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت کچھ دن قبل گرفتار کیا تھا۔شیر افضل مروت کی نظر بندی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کیس پر سماعت کی۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست پر حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا تھا۔ حکومت کی جانب سے محسن عباس ایڈووکیٹ نے…

خدیجہ شاہ کو مقدمے میں نامزد کرنے پر سی سی پی او لاہور عدالت طلب

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف ڈیزائنر اور ایکٹیوسٹ خدیجہ شاہ کو تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے پر سی سی پی او لاہور کو عدالت طلب کرلیا گیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، خدیجہ شاہ نے تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے 27 اکتوبر کو سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے سرکاری وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا، سی سی پی او کا جواب عدالت…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More